ETV Bharat / state

ترکمان گیٹ کی تاریخ اور مزار

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 7:20 AM IST

دہلی کے ایک حصہ کو فصیل بند شہر میں تبدیل کر دیا گیا جس میں سات دروازے بنوائے گئے۔ ان میں بیشتر دروازے نام کے مطابق سمت کی جانب کھلا کرتے تھے۔ تاہم ترکمان گیٹ کا دروازہ سمت سے مختلف ہے۔

history and shrine of turkman gate in delhi
ترکمان گیٹ کی تاریخ اور مزار

جب مغلیہ حکومت نے آگرہ شہر سے اپنا دارالحکومت منتقل کرنا چاہا تو مغل بادشاہ شاہجہاں نے دہلی کو دارالحکومت کے لیے منتخب کیا اور دہلی کے ایک حصہ کو فصیل بند شہر میں تبدیل کر دیا جس میں 7 دروازے بنوائے گئے۔

دیکھیں ویڈیو

ان میں بیشتر دروازے نام کے مطابق سمت کی جانب کھلا کرتے تھے۔ تاہم ترکمان گیٹ کا دروازہ سمت سے مختلف ہے۔

حضرت شمس العارفین ترکمان شاہ بیابانی کی وفات 1240 میں ہوئی۔ تاہم جب شاہ جہان آباد بسایا گیا تو ترکمان گیٹ کا نام صوفی بزرگ کے نام سے رکھا گیا۔

شمس العارفین ترکمان شاہ بیابانی کا مزار آج بھی دہلی کے ترکمان گیٹ کے اندرونی حصہ میں واقع ہے۔ اس کا ذکر تاریخ کی مختلف کتابوں میں نمایاں طور پر ملتا ہے لیکن سنہ 1857 کے بعد ترکمان گیٹ کے باہر ایک اور مزار ترکمان شاہ بیابانی کے نام سے وجود میں آیا حالانکہ مورخ اس مزار کو جنگ آزادی کے شہیدوں کی قبریں بتاتے ہیں۔

history and shrine of turkman gate in delhi
ترکمان گیٹ کی تاریخ اور مزار

مزید پڑھیں:

محمود پراچا کے دفتر پر چھاپہ ماری پر عدالت نے روک لگادی

صوفی بزرگ نے جب دہلی کے اس کونے میں سکونت اختیار کی تھی تب یہ ایک بیابان جنگل ہوا کرتا تھا اسی لیے ان کے نام سے بیابانی لفظ جڑ گیا۔ تاہم بعد میں جب دہلی کو شاہجہاں نے بسایا تو احتراماً باہر کے دروازے کو صوفی بزرگ کا نام دیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.