ETV Bharat / state

Day 16 Hamas-Israel war ہندوستان نے فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجی انسانی امداد

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 1:02 PM IST

Updated : Oct 22, 2023, 1:34 PM IST

حماس اور اسرائیل کے درمیان آج یعنی اتوار کے دن جنگ کا 16 واں دن ہے۔ اس جنگ میں چار ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ سمیت دیگر ممالک نے غزہ کے لئے امداد روانہ کی ہے۔ Israeli airstrike continues in Gaza

Palestine Israel Conflict
Palestine Israel Conflict

نئی دہلی: ہندوستان نے آج ہندوستانی فضائیہ کے ایک طیارے کے ذریعہ فلسطین کے لوگوں کے لئے 38.5 ٹن طبی اور امدادی سامان بھیجا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باگچی نے آج یہاں بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے ایک سی- 17 ٹرانسپورٹ طیارے کے ذریعے تقریباً 6.5 ٹن طبی امداد اور 32 ٹن آفات سے متعلق امدادی سامان فلسطین کے لوگوں کے لیے بھیجا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ طیارہ امدادی سامان کو مصر کے العریش ہوائی اڈے پر اتارے گا، جہاں سے اسے بین الاقوامی ریڈ کراس کے ذریعے غزہ پٹی کے علاقے میں پہنچایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ بھیجے گئے امدادی سامان میں زندگی بچانے والی ضروری ادویات، آلات جراحی، خیمے، سلیپنگ بیگ، ترپال، صفائی کی سہولیات، پانی صاف کرنے کی گولیاں اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔

  • #WATCH | Hindon Air Base, Ghaziabad (Uttar Pradesh) | An IAF C-17 flight carrying nearly 6.5 tonnes of medical aid and 32 tonnes of disaster relief material for the people of Palestine departs for El-Arish airport in Egypt. pic.twitter.com/sjWGlzsqSZ

    — ANI (@ANI) October 22, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

مزید پڑھیں: حماس اسرائیل جنگ کا 16واں دن، الانصار مسجد پر حملہ

واضح رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان ہفتہ کے روز 15 دن مکمل ہوچکے ہیں۔ اس جنگ میں ہلاکتوں کی تعداد 4,385 تک پہنچ گئی ہے، جب کہ 13,561 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ لاکھوں فلسطینی افراد بے گھر ہوئے ہیں۔ اسرائیل میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں، زیادہ تر اسرائیلی افراد 7 اکتوبر کو ہونے والے حماس کے ابتدائی حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ 203 اسرائیلی افراد کو حماس نے یرغمال بنایا تھا جو ابھی بھی ان کے قبضہ میں ہے جن میں سے صرف دو امریکی شہریوں کو چھوڑا گیا۔

Last Updated : Oct 22, 2023, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.