ETV Bharat / state

Parliament Winter Session: راجیہ سبھا میں پانچ نئے ارکان کی حلف برداری

author img

By

Published : Nov 29, 2021, 1:52 PM IST

Updated : Nov 29, 2021, 2:20 PM IST

پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا Rajya Sabha میں سرمائی اجلاس کے پہلے دن کانگریس کی رجنی پاٹل سمیت پانچ ارکان کو ایوان کی رکنیت کا حلف دلایا گیا۔

نئے ارکان کی حلف برداری
نئے ارکان کی حلف برداری

پارلیمنٹ سرمائی اجلاس Parliament Winter Session میں پہلے دن کی کارروائی شروع ہوتے ہی راجیہ سبھا چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کانگریس کی رجنی پاٹل کو رکنیت Membership to Rajni Patil کا حلف دلایا۔

رجنی پاٹل نے مراٹھی میں حلف لیا جس کے بعد ارکان نے میز تھپتھپا کر ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد انہوں نے چیئرمین اور ممبران کا شکریہ ادا کیا۔

اس کے علاوہ ایم وینکیا نائیڈو نے تمل ناڈو سے منتخب ہونے والے ایم محمد عبداللہ کو حلف دلایا۔ محمد عبداللہ نے سفید دھوتی اور قمیض پہن رکھی تھی۔ انہوں نے تمل زبان میں حلف لیا۔

تمل ناڈو سے ہی منتخب ہونے والے کے آر این راجیش کمار نے بھی تمل میں حلف لیا۔

اس کے علاوہ ایل فلیرو کو بھی حلف دلایا گیا، وہ مغربی بنگال سے ایوان کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے کونکنی زبان میں حلف لیا۔

Last Updated :Nov 29, 2021, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.