ETV Bharat / state

Father, Son Set world Record: باپ، بیٹے کی جوڑی نے بونیفاسیو چینل عبور کرکے عالمی ریکارڈ بنایا

author img

By

Published : Jun 22, 2022, 5:38 PM IST

باپ بیٹے کی جوڑی نے بونیفاسیو چینل صرف پانچ گھنٹے تین منٹ میں عبور کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اس کارنامے پر سنجیو اور ارجن ٹوکس کو 'پریس کلب آف انڈیا' نے اعزاز سے نوازا۔ Father, son set world record by crossing the Bonifacio channel

باپ، بیٹے کی جوڑی نے بونیفاسیو چینل عبور کرکے عالمی ریکارڈ بنایا
باپ، بیٹے کی جوڑی نے بونیفاسیو چینل عبور کرکے عالمی ریکارڈ بنایا

نئی دہلی: 'پریس کلب آف انڈیا' کی جانب سے بونیفاشیو چینل کو عبور کرکے عالمی ریکارڈ بنانے والے باپ، بیٹے کی جوڑی سنجیو ٹوکس اور ارجن ٹوکس کو اعزاز سے نوازا گیا۔


بھارتی تیراک سنجیو ٹوکاس نے ایشیا ماسٹرز گولڈ میڈلسٹ ہونے کے علاوہ ملک کے لیے کئی دوسرے تمغے بھی جیت چکے ہیں۔ حال ہی میں 52 سالہ سنجیو ٹوکس نے اپنے 16 سالہ تیراک بیٹے ارجن ٹوکس کے ساتھ 6 جون 2022 کو تیراکی کے میدان میں عالمی ریکارڈ بنایا۔ Father, son set world record by crossing the Bonifacio channel


اس جوڑے نے مشکل موسم، نا موافق ہواؤں اور کئی رکاوٹوں کے باوجود صرف پانچ گھنٹے اور تین منٹ میں کورسیکا، فرانس سے اٹلی کے سردیگنا تک بونیفاسیو چینل کو کامیابی سے عبور کرکے عالمی شہرت یافتہ کارنامہ انجام دینے والے یہ دونوں باپ بیٹے دنیا کے پہلے تیراک بن گئے ہیں۔

ویڈیو
تیراک سنجیو ٹوکس نے اپنی اس کامیابی پر کہا کہ یہ میرے لیے فخر کی بات ہے کہ میں نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے ملک کے نام کر لیا ہے۔ ابتدائی دنوں میں اس قسم کی تیراکی کے بارے میں سوچنا مشکل کام تھا، لیکن مجھے اپنی محنت اور مہارت پر پورا بھروسہ تھا جس کی وجہ سے میں اپنے بیٹے کے ساتھ مجموعی طور پر 20 کلومیٹر تک کے اس خطرناک بونیفاسیو چینل کو عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ کئی بار میری جان کو خطرہ تھا، لیکن ملک کے نام پر کچھ کرنے کے جذبہ ہمیں آگے بڑھنے میں حوصلہ دیتا رہا۔

مزید پڑھیں:

پریس کلب آف انڈیا کے صدر اماکانت لکھیرا نے باپ بیٹے کی جوڑی کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ دونوں ہمارے ملک کے لیے باعث فخر ہے اور بہت سے باپ بیٹوں کے لیے ایک سبق بھی ہے اور میری خواہش ہے کہ دونوں اولمپکس میں بھی ملک کے لیے تمغے جیتیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.