ETV Bharat / state

ترون چُگ نے بھارت-پاکستان مذاکرات پر فاروق عبداللہ کے تبصرے پر انھیں تنقید کا نشانہ بنایا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 27, 2023, 10:59 AM IST

Tarun Chugh slams Farooq Abdullah بی جے پی کے سینئر لیڈر ترون چُگ نے بھارت پاکستان مذاکرات پر فاروق عبداللہ کے ریمارکس پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا بیان پاکستانی ترجمان جیسا ہے۔

Tarun Chugh slams Farooq Abdullah
Tarun Chugh slams Farooq Abdullah

نئی دہلی: بی جے پی کے جنرل سکریٹری ترون چُگ نے کہا کہ فاروق عبداللہ 'پاکستان کی دھنوں پر ناچ رہے ہیں'۔ انہوں نے جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ کو بھارت۔پاکستان مذاکرات بند ہونے کے اُن کے ریمارکس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ، عبداللہ پاکستانی آئی ایس آئی کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں اور حکومت پاکستان کے ترجمان (پی آر او) جیسا برتاؤ کر رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ، پاکستان کے زیر اہتمام عسکریت پسندوں کے ہاتھوں فوجی اہلکاروں کی ہلاکت پر ماتم کرنے اور آئی ایس آئی کے مذموم عزائم کی مذمت کرنے کے بجائے عبداللہ پاکستان کی دھن پر ناچ رہے ہیں۔ ترون چُگ نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ عبداللہ اور مفتی پاکستان آئی ایس آئی کے کہنے پر کام کرنا چھوڑ دیں اور جموں و کشمیر کو سیاحت اور کمپیوٹر کے ساتھ ترقی کرنے دیں۔

ترون چُگ نے یہ بھی کہا کہ، وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے اور جموں و کشمیر میں ترقی ہو رہی ہے اور عبداللہ اور مفتیوں کے لیے اس میں خلل ڈالنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ فاروق عبداللہ نے منگل کو متنبہ کیا تھا کہ سیاسی مذاکرات نہیں ہونے پر یونین ٹیریٹری کا وہی حشر ہوگا جو غزہ کا ہے، جو اسرائیل کے ساتھ جنگ میں ہے۔ انہوں نے بھارت اور پاکستان دونوں کے لیڈروں پر بھی زور دیا تھا کہ وہ بات چیت کے ذریعے اپنے دو طرفہ مسائل کا حل تلاش کریں۔

یہ بھی پڑھیں: نئی دلی کو کشمیریوں کے احساسات کو سمجھنا ہوگا: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

نیوز ایجنسی سے بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر نے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ، 'اٹل بہاری واجپائی نے کہا تھا کہ ہم اپنے دوست بدل سکتے ہیں لیکن اپنے پڑوسیوں کو نہیں بدل سکتے۔ این سی لیڈر نے کہا کہ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ 'جنگ اب کوئی آپشن نہیں ہے' اور 'معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔'

فاروق نے ایٹمی طاقت کے حامل ممالک بھارت اور پاکستان سے پوچھا تھا کہ، 'مذاکرات کہاں ہیں؟ نواز شریف پاکستان کے وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں اور وہ کہہ رہے ہیں کہ ہم (بھارت سے) بات کرنے کو تیار ہیں، لیکن کیا وجہ ہے کہ ہم بات کرنے کو تیار نہیں؟ فاروق عبداللہ کے تازہ ترین تبصرے پونچھ سیکٹر میں ایک فوجی قافلے پر عسکریت پسندوں کے حملے میں چار فوجیوں کی ہلاکت کے چند دن بعد آئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.