ETV Bharat / state

Purola Alleged Love Jihad Row اتراکاشی کے مسلمان گفت وشنید سے مسئلے کو حل کریں، سعادت اللہ حسینی

author img

By

Published : Jun 15, 2023, 12:13 PM IST

Updated : Jun 15, 2023, 2:10 PM IST

ریاست اتراکھنڈ کے اتراکشی سے ہندو تنظیموں کی جانب سے دھمکی کی وجہ سے مسلمان نقل مکانی پر مجبور ہورہے ہیں۔ اب تک درجنوں مسلمان اپنا سب کچھ چھوڑ کر نقل مکانی کر چکے ہیں۔ Purola Alleged Love Jihad Row

Etv Bharat
Etv Bharat

سعادت اللہ حسینی

نئی دہلی: اتراکھنڈ کے اتراکاشی کے مسلمان نقل مکانی سے پرہیز کریں اور نفرت کے ماحول کو ختم کرنے کے لئے علاقے کے معززین کے ساتھ گفت وشنید کے ذریعے مسائل کو حل کریں۔ ان خیالات کا اظہار جماعت اسلامی ہند کے امیر انجینئر سعادت اللہ حسینی نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت میں کیا۔ ای ٹی وی بھارت کے سوال پر سعادت اللہ حسینی نے اتراکھنڈ کے اتراکشی سے ہندو شدت پسندوں کے ذریعے دھمکی کی وجہ سے مسلمانوں کے نقل مکانی کے سوال پر کہا کہ مسلمان نقل مکانی نہ کریں بلکہ دونوں فرقے کے معززین کو گفتگو شنید کے ذریعے مسئلے کو حل کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جہاں بھی نفرت کی ہوا چل رہی ہے وہاں کے انصاف پسند شہریوں کو آگے آنا چاہئے اور اس کے خلاف آواز بلند کرنا چاہیے اس سے نفرت ختم ہوگی۔

مزید پڑھیں: اتراکھنڈ کے پرولا میں دفعہ 144 نافذ، دہشت زدہ مسلمان نقل مکانی پر مجبور

اس موقعے پر سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت اسلامی ہند کی مرکزی مجلس شوری نے کل جماعت کے چار سالہ منصوبہ 2023 تا 2027 کو منظوری دی ہے۔ جماعت اپنی چار سالہ میقات کے آغاز پر اپنا منصوبہ اور ترجیحات طے کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے چار سالہ منصوبہ میں سب سے زیادہ اہمیت اس بات کو دی گئی ہے کہ ملک میں رائے عامہ میں مثبت تبدیلی لائی جائے اور اسلام اور اسلامی تعلیمات کے تئیں برادران وطن میں جو غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں انہیں دور کیا جائے اور اسلامی تعلیمات کو صحیح طور پر ان تک پہنچانا، سب کو تعلیم کے مساوی مواقع اور انصاف ملے جیسے ایشوز جماعت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔

سعادت اللہ حسینی نے کہا کہ جماعت نے طئے کیا ہے کہ تعلیم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ نظام تعلیم کسی مخصوص تہذیب کے تسلط سے پاک اور شمولیاتی ہو، نظام تعلیم اخلاقی قدروں پر مبنی ہو اور تعلیم عام اور تمام شہریوں کے لیے آسانی سے قابل حصول ہو، یہ تعلیم کے سلسلے میں جماعت کی تین اہم ترجیحات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کی کوششوں کا ایک اہم ہدف یہ ہوگا کہ ملک کے تمام انصاف پسند افراد اور طبقات کے ساتھ مل کر ملک میں امن و امان اور عدل و انصاف کے لیے کوشش کی جائے اور ہر طرح کے ظلم، ناانصافی، فتنہ و فساد، نفرت و تفریق اور خوف و دہشت کے خلاف اس طرح کی جدوجہد کی جائے کہ ان برائیوں سے ہمارا سماج پاک ہو۔

Last Updated :Jun 15, 2023, 2:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.