ETV Bharat / state

Manipur Violence منی پور تشدد: ایڈیٹرز گلڈ سپریم کورٹ سے رجوع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 6, 2023, 11:50 AM IST

منی پور میں تشدد کے بعد اپوزیشن اتحاد کے ایک وفد نے بھی منی پور کا دورہ کیا تھا۔ قبل ازیں اپوزیشن پارٹیاں مودی حکومت سے لگاتار منی پور تشدد پر پارلیمنٹ میں بحث کرنے کے لئے مطالبہ کررہی تھیں۔ Senior journalists of Editors Guild of India prepared a fact-finding report on Manipur violence

Editors Guild of India
Editors Guild of India

نئی دہلی: ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا (ای جی آئی) نے جمعہ کو سپریم کورٹ سے رجوع کیا اور منی پور میں نسلی تصادم پر شائع ہونے والی ایک رپورٹ پر اس کے چار ممبران کے خلاف دائر کردہ دو مقدمات میں گرفتاری سے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ سے انہیں گرفتار نہ کرنے کی ہدایت دینے کی اپیل کی ہے۔

ایڈیٹرز گلڈ کے چار ممبران کے خلاف مقدمات کے معاملے کا تذکرہ چیف جسٹس آف انڈیا ڈی وائی چندرچوڑ کی سربراہی والی بنچ کے سامنے کیا گیا۔ سپریم کورٹ نے آج اس معاملے کی سماعت کے لیے رضامندی ظاہر کی۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایف آئی آرز کو منسوخ کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کی نمائندگی کرنے والے سینئر وکیل شیام دیوان نے کہا کہ وہ گرفتاری کا خدشہ ظاہر کر رہے ہیں اور عدالت سے درخواست کی کہ وہ آج اس معاملے کی سماعت کرے۔

مزید پڑھیں: منی پور کے بارے میں وزیر اعظم عوام کو گمراہ کررہے ہیں: برندا کرات

سینیئر وکیل شیام دیوان نے کہا کہ عدالت کے سامنے چار رٹ پٹیشنرز ہیں اور "ہم گرفتاری اور زبردستی اقدامات سے تحفظ چاہتے ہیں"۔ شیام دیوان نے کہا کہ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کا تقرر کیا اور پہلے تین درخواست دہندگان، جو سینئر صحافی ہیں، اس کمیٹی کا حصہ تھے جو منی پور گئے تھے اور چار دن تک وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تھا۔ سینیئر وکیل شیام دیوان نے کہا کہ انہوں نے لوگوں سے انٹرویو کیا اور پھر ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ تیار کی اور وہ فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ 2 ستمبر کو جاری کی گئی۔ اسی رپورٹ پر ان صحافیوں کے خلاف دو ایف آئی آر درج کی گئیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.