ETV Bharat / state

Editors Guild Condemn Zubair Arrest: ایڈیٹرز گلڈ نے محمد زبیر کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 8:04 PM IST

ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا۔Editors Guild Condemn Zubair Arrest

ایڈیٹرز گلڈ نے زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا
ایڈیٹرز گلڈ نے زبیر کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا

دہلی: آلٹ نیوز کے شریک بانی اور فیکٹ چیکر محمد زبیر کی گرفتاری کے بعد دہلی پولیس پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ کانگریس و دیگر سیاسی جماعتوں کے بعد اب ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا کا بیان سامنے آیا ہے۔ ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے ایک پریس نوٹ کے ذریعے زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی اور ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔Editors Guild Condemn Zubair Arrest

پریس اسٹیٹمنٹ
پریس اسٹیٹمنٹ

غور طلب ہے کہ دہلی پولیس کے اسپیشل سیل نے فیکٹ چیکر محمد زبیر کو مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ دہلی پولیس کی اسپیشل سیل یونٹ نے انہیں دفعہ 153A اور 295A کے تحت گرفتار کیا ہے۔ یہ گرفتاری پیر (27 جون) کو کی گئی تھی، عدالت نے زبیر کو ایک دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا تھا۔ وہیں آج پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے انہیں چار دنوں کی پولیس ریمانڈ میں بھیجا ہے۔

دوسری جانب پریس کلب آف انڈیا کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ فیکٹ چیکنگ سائٹ آلٹ AltNews کے شریک بانی محمد زبیر کی گرفتاری کی پی سی آئی مذمت کرتا ہے۔ دہلی پولیس نے محمد زبیر کو 27 جون کو 2018 کے ایک ٹویٹ پر مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ یہ ستم ظریفی ہے کہ دہلی پولیس کے ہاتھوں محمد زبیر کی گرفتاری ایسے دن ہوئی جب بھارت آزادانہ اظہار رائے کے تحفظ کے لیے G7 کانفرنس کا حصہ بنا ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جرمنی میں G7 اجلاس میں شرکت کی جہاں دستخط کنندگان نے 'آزادی فکر، ضمیر، مذہب یا عقیدے کی حفاظت اور بین المذاہب مکالمے کو فروغ دینے 'کا عہد بھی کیا۔ آزادی اظہار جمہوریت کا لازمی جزو ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Press Club Of India Condemn Zubair Arrest: پریس کلب آف انڈیا نے محمد زبیر کی گرفتاری کی مذمت کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.