ETV Bharat / state

گڑگاؤں: نماز جمعہ کے وقت ماحول خراب کرنے کی کوشش

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 10:17 PM IST

گڑگاؤں: نماز جمعہ کے وقت ماحول خراب کرنے کی کوشش
گڑگاؤں: نماز جمعہ کے وقت ماحول خراب کرنے کی کوشش

گزشتہ ہفتے اُس وقت صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی جب گڑگاؤں کے سیکٹر 12-اے کے ایک نجی مقام پر نماز ادا کر رہے مسلمانوں کو مشتعل ہجوم، جس میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کے کارکنان شامل تھے، کا سامنا کرنا پڑا۔

ہندو شدت پسند تنظیموں نے دہلی سے متصل ہریانہ کے گڑگاؤں (گروگرام) میں جمعہ کے روز کھلے مقامات پر نماز پر آج پھر تنازع پیدا کرنے کی کوشش کی۔

حالانکہ پولیس جمعہ کے روز مجموعی طور پر 37 مقامات پر نماز ادا کرنے کی اجازت فراہم کر چکی ہے تاہم ہندو تنظیم گزشتہ 5 ہفتوں سے مسلسل ماحول خراب کرنے پر آمادہ ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق آج جمعہ کے روز جیسے ہی ظہر کا وقت ہوا تو ہندو تنظیم کے ارکان نماز کے مقام پر پہنچ کر ہنگامہ کرنے لگے۔ پولیس نے ان میں سے 13 افراد کو حراست میں لیا ہے۔

گڑگاؤں: نماز جمعہ کے وقت ماحول خراب کرنے کی کوشش

واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے اُس وقت صورت حال کشیدہ ہو گئی تھی جب گڑگاؤں کے سیکٹر 12-اے کے ایک نجی مقام پر نماز ادا کر رہے مسلمانوں کو مشتعل ہجوم، جس میں مبینہ طور پر بجرنگ دل کے کارکنان شامل تھے، کا سامنا کرنا پڑا۔

گزشتہ ہفتہ کے واقعہ کی ویڈیو میں نماز کے مقامات پر سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار کی بڑی تعداد موجود تھی اس کے باوجود ہندو تنظیم کے لوگوں نے کافی ہنگامہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: حیدرآباد: قبرستان کی زمین پر بلڈنگ کی تعمیر کے اعلان سے مسلمانوں میں بے چیینی

ادھر گڑگاؤں کے سیکٹر 47 میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے ایسے ہی مظاہرے ہو رہے ہیں۔ علاقہ کے لوگوں کا دعویٰ ہے کہ غیر سماجی عناصر یا روہنگیا پناہ گزین علاقہ میں جرائم انجام دینے کے لیے نماز کا استعمال کرتے ہیں۔ اے سی پی امن یادو نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ 'مقامی باشندگان کے بیچ اس معاملہ پر کئی دور کی بات چیت ہو چکی ہے لیکن اب تک مسئلہ حل نہیں ہو پایا ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.