ETV Bharat / state

دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست: سسودیا

author img

By

Published : Nov 18, 2021, 10:31 AM IST

دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔

دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست: سسودیا
دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست: سسودیا

انڈیا اسکول رینکنگ 2021-2022 کی فہرست شیئر کرتے ہوئے منیش سسودیا نے آج ٹویٹ کرکے کہا کہ ’دہلی کے سرکاری اسکول پورے ملک کے سرکاری اسکولوں کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ ٹاپ 10 میں سے چار اسکول دہلی کے ہیں۔ مبارک ہو دہلی۔ دہلی کی ٹیم ایجوکیشن کو بھی مبارکباد‘۔

دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست: سسودیا
دہلی کے سرکاری اسکول ملک میں سرفہرست: سسودیا

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں ڈیڑھ سال بعد کھلے اسکول

انہوں نے کہا کہ سیکٹر 10 دوارکا کا راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالیہ درجہ بندی میں پہلے نمبر پر ہے۔ دوسری طرف روہنی سیکٹر 11 کی گورنمنٹ پرتیبھا وکاس ودیالیہ چھٹے نمبر پر، دوارکا سیکٹر 5 کی راجکیہ پرتیبھا وکاس ودیالیہ آٹھویں اور یمنا وہار کی گورنمنٹ پرتیبھا وکاس ودیالیہ نویں نمبر پر ہے۔وزیراعلی اروند کیجریوال نے ٹویٹ کیا کہ دہلی کے لوگوں کے لیے یہ بڑے فخر کی بات ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.