ETV Bharat / state

Rahul Gandhi Disqualified کانگریس کی خاتون کارکن نے اپنا گھر راہل گاندھی کے نام کیا

author img

By

Published : Apr 2, 2023, 8:42 AM IST

خاتون کارکن
خاتون کارکن

دہلی کانگریس سیوا دل کی ریاستی صدر راج کماری گپتا نے اپنا چار منزلہ مکان راہل گاندھی کے نام کر دیا ہے۔ راج کماری گپتا نے یہ فیصلہ راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت کی منسوخی اور گھر خالی کرنے کے نوٹس کے بعد لیا ہے۔ rajkumari gupta gived her House to rahul gandhi

نئی دہلی: کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی لوک سبھا کی رکنیت کی منسوخی اور گھر خالی کرنے کے نوٹس کے بعد کانگریس کی ایک خاتون کارکن نے اپنا گھر راہل گاندھی کے نام کر دیا ہے۔ منگول پوری کی رہائشی راج کماری گپتا نے اپنا 4 منزلہ مکان راہل گاندھی کے نام پر کر دیا ہے۔ راج کماری گپتا نے گھر کے تمام کاغذات پر راہل گاندھی کا نام لکھوا دیا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ وہ جس کالونی میں رہتی ہیں وہ اندرا گاندھی کے دور میں آباد ہوئی تھی۔ منگولپوری کی رہنے والی راج کماری گپتا گزشتہ 15 سالوں سے کانگریس سے وابستہ ہیں اور مسلسل کانگریس پارٹی کے لیے کام کر رہی ہیں۔ راج کماری گپتا کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کے ساتھ پچھلے کچھ دنوں میں پیش آنے والے واقعات سے انہیں بہت دکھ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi disqualification راہل کا معاملہ اب پورے ملک میں گونجے گا، پرینکا گاندھی کا بیان

انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کو اپنا بھائی مانتی ہیں اور بہن ہونے کا فرض پورا کرتے ہوئے انہوں نے اپنا گھر راہل گاندھی کے نام کر دیا ہے۔ راج کماری گپتا کا کہنا ہے کہ یہ کالونی راہل گاندھی کی دادی اندرا گاندھی نے آباد کی تھی اور یہ گھر بھی انہیں کا دیا ہوا ہے۔ آج وہ اندرا گاندھی کی طرف سے دیا گیا گھر ان کے پوتے راہل گاندھی کے نام کر رہی ہیں۔ راج کماری گپتا نے کہا کہ بی جے پی نے راہل گاندھی کے ساتھ جو سلوک کیا اس کی وجہ سے وہ کئی راتوں تک سو نہیں پائی تھیں۔ اب جب انہیں سرکاری گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے تو وہ اپنا گھر راہل گاندھی کے نام پر کرکے اپنی بہن ہونے کا فرض پورا کر رہی ہیں۔ واضح رہے کہ راج کماری گپتا دہلی کانگریس سیوا دل کی ریاستی صدر ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.