ETV Bharat / state

Shahrukh Pathan Gets Rousing Welcome: دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا پُرجوش استقبال

author img

By

Published : May 27, 2022, 5:02 PM IST

Updated : May 27, 2022, 5:36 PM IST

دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں شاہ رخ پٹھان کے حامیوں کی بھیڑ ان کا پرتپاک استقبال کر رہا ہے۔ اس میں شاہ رخ بھیڑ کے سامنے ہاتھ ہلا کر انہیں جواب دیتے نظر آ رہے ہیں۔Shahrukh Pathan welcome On Coming Out of Jail

دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا علاقے میں استقبال، ویڈیو وائرل
دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا علاقے میں استقبال، ویڈیو وائرل

نئی دہلی: دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کو چارگھنٹے کے پیرول ملنے کے بعد علاقے میں پہنچنے پر مقامی لوگوں اور نوجوانوں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ان کے استقبال کا ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ پٹھان کے حامی ان کا استقبال کر رہے ہیں اور ساتھ ہی ان کی حمایت میں نعرے بھی لگا جا رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں شاہ رخ ہاتھ ہلا کر بھیڑ کو جواب دیتے بھی نظر آ رہے ہیں۔ Shahrukh Pathan welcome On Coming Out of Jail

دہلی فسادات کے ملزم شاہ رخ پٹھان کا پُرجوش استقبال

غور طلب کہ شاہ رخ پٹھان 2020 میں شمالی دہلی میں ہونے والے فسادات کے معاملے میں جیل میں بند ہیں۔ اطلاع کے مطابق ہنگامہ آرائی کے الزام میں جیل میں بند شاہ رخ پٹھان کو پیر کو چار گھنٹے کی پیرول ملی۔ شاہ رخ پٹھان کی جانب سے والدین سے ملاقات کے لیے پیرول کی درخواست کی گئی تھی۔

پیرول پر رہائی کے بعد پولیس اہلکار انہیں جعفرآباد کے علاقے میں واقع ان کے گھر لے گئے۔ تنگ گلیوں کی وجہ سے انہیں کافی دور پیدل جانا پڑا۔ اس دوران ان کے حامیوں کی بڑی تعداد وہاں جمع ہوگئی اور انہوں نے شاہ رخ پٹھان کا استقبال کیا۔ شاہ رخ پٹھان کے استقبال کا ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔


واضح رہے کہ سال 2020 میں شمال مشرقی دہلی میں فسادات ہوئے تھے۔ اس ہنگامے میں شاہ رخ پٹھان اس وقت سرخیوں میں آئے جب وہ موج پور علاقے میں پولیس اہلکاروں کی طرف بندوق تان رہے تھے۔ شاہ رخ پٹھان کی ہوائی فائرنگ کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی جس کے بعد وہ شمال مشرقی دہلی فسادات کا چہرہ بن گئے۔ شاہ رخ کو دہلی پولیس نے کافی کوشش کے بعد گرفتار کیا تھا، تب سے وہ تہاڑ جیل میں بند ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Delhi Riots Case: شاہ رخ پٹھان کی درخواست ضمانت کی مخالفت

Last Updated :May 27, 2022, 5:36 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.