ETV Bharat / state

دہلی میں ہائی الرٹ، دہشت گردی کا خطرہ

author img

By

Published : Jun 22, 2020, 7:07 AM IST

کشمیر کے کچھ دہشت گرد قومی دارالحکومت دہلی میں داخل ہونے کی اطلاع کے بعد تمام گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور کشمیری نمبر والی گاڑیوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔

terror threat in delhi
دہلی میں ہائی الرٹ، دہشت گردی کا خطرہ

قومی دارالحکومت دہلی میں دہشت گرد داخل ہونے کی فراق میں ہیں۔ جسے لےکر دہلی پولیس سمیت تمام سیکیورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

دہلی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ کشمیر کے کچھ دہشت گرد قومی دارالحکومت دہلی میں داخل ہونے کی فراق میں ہیں۔ جس کی جانکاری کے بعد تمام گیسٹ ہاؤسز، ہوٹلوں اور کشمیری نمبر والی گاڑیوں کی چھان بین کی جا رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی کے تمام بس اڈوں اور ریلوے اسٹیشنوں پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

terror threat in delhi
دہلی میں ہائی الرٹ، دہشت گردی کا خطرہ

دہلی پولیس کے علاوہ کرائم برانچ اور اسپیشل سیل کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی ایجنسیوں کے تمام ادارے اس صورتحال پر نظر بنائے ہوئے ہیں۔

دہلی میں دہشت گردوں کے داخلے کی اطلاع کے بعد ڈی سی پی، اسپیشل سیل، کرائم برانچ، اسپیشل برانچ سمیت تمام یونٹوں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔ دہلی کے سرحدی علاقوں میں خصوصی نگرانی کی جارہی ہے۔ پولیس افسران سے کہا گیا ہے کہ وہ خاص طور پر دہلی کے باہری ضلع کے کئی علاقوں پر خصوصی نگاہ رکھیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.