ETV Bharat / state

دہلی پولیس: تبلیغی جماعت کے خلاف چارج شیٹ داخل

author img

By

Published : May 26, 2020, 8:06 PM IST

دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت معاملے میں آج 20 چارج شیٹ داخل کی ہے۔ عدالت نے تمام ملزمین کو 12 جون کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

delhi police filed 20 charge sheets against 83 foreign nationals in tablighi jamaat case
دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

تبلیغی جماعت معاملے میں دہلی پولیس کی کرائم برانچ نے ساکیت عدالت میں چارج شیٹ داخل کر دی ہے۔ چارج شیٹ میں 20 ممالک سے تعلق رکھنے والے 83 ملزمین کے نام شامل ہیں۔ چارج شیٹ پر نظر ڈالتے ہوئے ساکیت کورٹ نے تمام ملزمین کو سمن جاری کیا ہے۔ عدالت نے تمام ملزمین کو 12 جون کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔

یہ چارج شیٹ 15 ہزار 449 صفحات کی ہے۔ چارج شیٹ میں تمام ملزمین پر فارن ایکٹ اور ویزا قانون کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ غیر ملکی شہری جن کے خلاف چارج شیٹ دائر کی گئی ہے۔ ان میں سعودی عرب سے دس، چین سے سات، یوکرین سے تین، سوڈان سے چھ، فلپائن سے چھ، برازیل سے آٹھ، افغانستان سے چار، آسٹریلیا سے دو شامل ہیں۔ اس کے علاوہ روس، فرانس، مصر اور اردن کے ایک شہری پر چارج شیٹ میں الزام لگایا گیا ہے۔

delhi police filed 20 charge sheets against 83 foreign nationals in tablighi jamaat case
دہلی پولیس نے تبلیغی جماعت کے خلاف چارج شیٹ داخل کی

کرائم برانچ نے 41 غیر ملکی شہریوں کو نوٹس دے کر ان سے پوچھ گچھ کی تھی۔ نظام الدین مرکز کا پتہ تمام ملزمین کے ویزا فارم میں دیا گیا ہے۔ کرائم برانچ کے مطابق 2041 غیر ملکی نظام الدین کے مرکز میں 67 ممالک سے آئے تھے۔ ان میں سے 553 انڈونیشیا سے، بنگلہ دیش سے 497، تھائی لینڈ سے 151، کرغزستان سے 145 اور ملیشیا سے 118 ہیں۔ اس کے علاوہ دیگر 62 ممالک کے 577 افراد شامل ہیں۔ اس معاملے میں کرائم برانچ نے دو مرتبہ مرکز کے صدر مولانا سعد کے گھر اور شاملی کے فارم ہاؤس پر چھاپے ماری کی تھی۔

بتا دیں کہ گذشتہ مارچ میں نظام الدین کے مرکز میں منعقدہ اس پروگرام میں تبلیغی جماعت کے لوگ بڑی تعداد میں جمع تھے۔ اس کے بعد انتظامیہ نے تبلیغی جماعت کے افراد کو باہر نکال کر قرنطینہ مرکز بھیج دیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.