ETV Bharat / state

Delhi MCD Election Results کجریوال کو واضح اکثریت، بی جے پی 104 پر سمٹ گئی

author img

By

Published : Dec 7, 2022, 9:36 AM IST

Updated : Dec 7, 2022, 3:46 PM IST

عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی پر قبضہ کیا
عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی پر قبضہ کیا

15:15 December 07

عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی پر قبضہ کیا

عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی پر قبضہ کیا
عام آدمی پارٹی نے ایم سی ڈی پر قبضہ کیا

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج آچکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کے 15 سالہ قبضہ کو فتح کرلیا۔ عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو 104 سیٹوں پر سمیٹ کر 134 سیٹیں حاصل کی۔

14:58 December 07

امانت اللہ خان اور طاہر حسین کے علاقے سے کیجریوال کا دھچکا

دہلی وقف بورڈ کے چیئرمین امانت اللہ خان کا حلقہ اسمبلی اوکھلا اسمبلی ہے۔ اوکھلا خطے کی سیٹوں پر عام آدمی پارٹی کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ پوری دہلی نے جہاں کانگریس کو مسترد کیا وہیں اوکھلا علاقے میں کانگریس نے پانچ میں سے دو وارڈ جیت لیے ہیں، جب کہ دو بی جے پی کے کھاتے میں گئے ہیں۔ اس کے علاوہ عام آدمی پارٹی کو صرف ایک سیٹ ملی ہے۔

دوسری جانب دہلی فسادات کے ملزم سابق کونسلر طاہر حسین کے نہرو وہار وارڈ نمبر 244 سے کانگریس امیدوار، محمد علیم اور بی جے پی امیدوار ارون سنگھ بھاٹی کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔ عام آدمی پارٹی تیسرے نمبر پر رہی۔ نہرو وہار کے مسلم کمیونٹی کے ووٹروں نے عام آدمی پارٹی کو مکمل طور پر نظر انداز کیا، جس کی ایک بڑی وجہ دہلی فسادات کے دوران سی ایم اروند کیجریوال کی خاموشی تھی۔

14:32 December 07

بی جے پی 104 پر سمٹ گئی

عام آدمی پارٹی نے دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں 134 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ مزید ایک پر آگے ہے۔ اس کے ساتھ ہی بی جے پی 104 سیٹوں سمٹ گئی ہے۔ رجحانات کے مطابق، کانگریس ایم سی ڈی انتخابات میں بہت پیچھے ہے۔ پارٹی نے صرف چار سیٹیں جیتی ہیں اور چھ سیٹوں پر آگے ہے۔ ایم سی ڈی میں کل 250 وارڈ ہیں اور اکثریت کے لیے 126 وارڈوں میں جیت ضروری ہے۔

13:53 December 07

ملک کی سب سے چھوٹی پارٹی نے دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کو شکست دی، راگھو چڈھا

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے نتائج تقریباً آ چکے ہیں۔ عام آدمی پارٹی کو 130 سے زائد سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ بی جے پی کو 103 سیٹوں پر سبقت حاصل ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق AAP نے 110 سیٹیں جیتی ہیں۔ ایک نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی حاصل کی ہے۔ ایم سی ڈی پر قبضہ کرنے کے لیے 126 سیٹیں درکار ہیں۔ انتخابی نتائج پر عام آدمی پارٹی کے رہنما نے کہاکہ' ملک کی سب سے چھوٹی پارٹی نے دنیا کی سب سے بڑی پارٹی کو ایم سی ڈی میں شکست دی۔

13:13 December 07

ستیندر جین کے اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی جیت

ستیندر جین کے اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی جیت
ستیندر جین کے اسمبلی حلقے میں بی جے پی کی جیت

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔ نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ عام آدمی پارٹی اکثریت سے بہت آگے چلی گئی ہے، جب کہ بی جے پی اب مقابلے سے باہر ہوگئی ہے۔ دوسری طرف عام آدمی پارٹی کو کیجریوال کے وزیر ستیندر جین کے اسمبلی حلقہ شکور بستی کے تین وارڈوں میں خراب حال ہے۔ یہاں تینوں وارڈوں میں بی جے پی امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ہے۔

12:31 December 07

پوری دہلی سے صفایا، مسلم اکثریتی شاہین باغ۔ ذاکر نگر نے کانگریس کو سہارا دیا

پوری دہلی سے صفایا، مسلم اکثریتی شاہین باغ۔ ذاکر نگر نے کانگریس کو سہارا دیا
پوری دہلی سے صفایا، مسلم اکثریتی شاہین باغ۔ ذاکر نگر نے کانگریس کو سہارا دیا

دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو برتری حاصل ہے۔ حالانکہ شاہین باغ میں عام آدمی پارٹی ناکام ہوئی ہے۔ شاہین باغ اور ذاکر نگر میں کانگریس نے جیت کا جھنڈا لہرایا ہے۔ ذاکر نگر وارڈ سے کانگریس کی نازیہ دانش نے کامیابی حاصل کی ہے۔ دوسری جانب ابوالفضل انکلیو (شاہین باغ) سے کانگریس کی اریبہ خان نے کامیابی حاصل کی ہے۔

12:25 December 07

پنجاب کے وزیر اعلی ایم سی ڈی نتائج سے خوش

عام آدمی پارٹی رہنما و پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے ایم سی سی کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ' اب پوری دہلی میں ہماری جھاڑو چلے گی۔

12:20 December 07

راگھو چڈھا نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

عام آدمی پارٹی رہنما راگھو چڈھا نے بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بتاے ہوئے کہاکہ' دہلی میں بی جے پی نے گندگی کردی ہے۔ میونسپل کارپوریشن کی پہلی اور آئینی ذمہ داری صفائی ہے۔ اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کی طرف سے دی گئی ذمہ داری کو پورا کیا۔ اب میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہم پر آئے گی، پھر صفائی ہوگی، دہلی خوبصورت بنے گی۔

12:10 December 07

عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ووٹوں کی گنتی اب اپنے اختتام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ عام آدمی پارٹی اکثریت کے لیے درکار 126 کے اعداد و شمار سے آگے ہے، بھارتیہ جنتا پارٹی بہت پیچھے رہ گئی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن کے 9 وارڈوں میں کانگریس آگے ہے، جب کہ دیگر 3 میں آگے ہیں۔

11:46 December 07

عآپ امیدوار بوبی کنر نے کانگریس امیدوار کو شکست دی

عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت
عام آدمی پارٹی کو واضح اکثریت

عام آدمی پارٹی کے امیدوار بوبی کنر نے سلطان پوری-اے وارڈ سے الیکشن جیت لیا ہے۔ بوبی نے کانگریس امیدوار کو 6714 ووٹوں سے شکست دی ہے۔

11:03 December 07

عام آدمی پارٹی درکار اکثریت سے بھی آگے

دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے گنتی جاری ہے۔ عام آدمی پارٹی اکثریت کے لیے درکار 126 کے اعداد و شمار سے آگے ہے، جب کہ بی جے پی اب اکثریت سے پیچھے رہ گئی ہے۔ دہلی میونسپل کارپوریشن سے کانگریس کا تقریباً صفایا ہو چکا ہے اور وہ 10 سے بھی کم وارڈوں میں آگے ہے۔

10:58 December 07

عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑا، کجریوال کو واضح اکثریت

دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے گنتی جاری ہے۔ رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی نے بی جے پی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے واضح اکثریت حاصل کرلی ہے۔

10:48 December 07

عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل

دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے گنتی جاری ہے۔ اب تک کے رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل ہے، عام آدمی پارٹی کو 121 پر سبقت حاصل ہے، جب کہ 6 امیدوار کامیاب بھی ہوئے ہیں۔ وہیں بی جے پی 96 پر آگے ہے اور 10 سیٹوں پر جیت درج کی ہے۔

10:13 December 07

لکشمی نگر وارڈ میں بی جے کو ملی جیت

دہلی میونسپل کارپوریشن کے 250 وارڈوں کے لیے گنتی جاری ہے۔ لکشمی نگر سے پہلا نتیجہ سامنے آیا ہے جہاں بی جے پی کو کامیابی ملی ہے۔ وہیں اب تک رجحانات کے مطابق عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل ہے۔ عام آدمی پارٹی 124، جب کہ بی جے پی 118 پر آگے ہیں۔

09:57 December 07

راگھو چڈھا وزیر اعلی کی رہائش گاہ پہنچے

عام آدمی پارٹی سے رکن پارلیمنٹ راگھو چڈھا وزیر اعلی اروند کیجریوال سے ملنے پہنچے ہیں۔ اس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا وزیر اعلیٰ سے ملنے آئے تھے۔

09:46 December 07

عآپ رکن اسمبلی کا دعویٰ، اے اے پی کو 180 سے زائد سیٹیں حاصل ہوں گی

عام آدمی پارٹی سے رکن اسمبلی و پارٹی ترجمان سوربھ بھاردواج نے دعویٰ کیا کہ ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کو 180 سے زائد سیٹیں حاصل ہو گی۔ یک طرفہ جیت عام آدمی پارٹی کو ملے گی، عام آدمی پارٹی کے میئر بنیں گے۔'

09:39 December 07

ابتدائی رحجانات کے مطابق عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل

نئی دہلی: دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے ووٹوں کی گنتی کے ابتدائی رجحانات میں عام آدمی پارٹی کو سبقت حاصل ہے، لیکن ایگزٹ پول کے امکانات کے برعکس عام آدمی پارٹی کو یک طرفہ جیت ملتی دکھائی نہیں دے رہی ہے۔ بی جے پی دوسرے نمبر پر ضرور ہے، لیکن وہ عام آدمی پارٹی سے بہت کم فرق سے پیچھے ہے۔ کانگریس کی حالت خراب ہے اور وہ دونوں پارٹیوں سے بڑے فرق سے پیچھے ہے اور تیسرے نمبر پر ہے۔ ایم سی ڈی انتخابات کے ایگزٹ پول میں، تقریباً تمام سروے ایجنسیوں نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی جیت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 15 سالہ دور اقتدار کے خاتمے کی پیش گوئی کی تھی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے 250 وارڈ ہیں اور 1349 امیدواروں کی قسمت ای وی ایم میں بند ہے۔ ووٹوں کی گنتی کے لیے 42 مراکز قائم کیے گئے ہیں۔

09:24 December 07

Delhi MCD Election Results عآپ ایم ایل اے سوربھ بھردواج کا دعویٰ 180 سیٹیں جیتیں گے۔

نئی دہلی: آج دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات کے فیصلے کا دن ہے۔ مختلف علاقوں میں 42 گنتی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ووٹوں کی گنتی صبح 8 بجے شروع ہوگی۔ مانا جا رہا ہے کہ دوپہر ایک بجے تک صورتحال واضح ہو جائے گی۔ پہلے پوسٹل بیلٹ کی گنتی کی جائے گی۔ پہلا رجحان صبح 8.30 بجے تک آئے گا۔

ووٹوں کی گنتی کے حوالے سے سکیورٹی کے انتہائی خصوصی اور سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ تمام مراکز کی ڈرون کیمروں سے نگرانی کی جائے گی۔ پولنگ سٹیشن کے باہر سڑکوں پر ٹریفک کا رخ موڑ دیا گیا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ تمام مراکز پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں اور سنٹرل آرمڈ پولیس فورسز کی 20 کمپنیاں اور 10,000 سے زیادہ پولیس اہلکاروں کو مراکز پر تعینات کیا گی۔

Last Updated :Dec 7, 2022, 3:46 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.