ETV Bharat / state

CBI Will Probe Against Amanatullah Khan: امانت اللہ خاں کی مشکلات میں اضافہ، سی بی آئی کرے گی تفتیش

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 6:57 AM IST

سی بی آئی کے نزدیک عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج ہے۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سی بی آئی کو اجازت دی ہے کہ وہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف موصول شکایت کی تحقیقات کرے۔ MLA Amanatullah Khan Will be Prosecuted

CBI Will Probe Against Amanatullah Khan
CBI Will Probe Against Amanatullah Khan

نئی دہلی: دہلی وقف بورڈ میں بے ضابطگیوں کے معاملے میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان AAP MLA Amanatullah Khan کی مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ نے سی بی آئی سے سفارش کی ہے کہ وہ رکن اسمبلی امانت اللہ خان کے خلاف موصول شکایت کی تحقیقات کرے۔ اس سے پہلے بھی عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خاں سے نومبر 2016 میں وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں پوچھ گچھ کی گئی تھی۔ CBI Will Probe Against Amanatullah Khan

یہ بھی پڑھیں:


دراصل، نومبر 2016 میں، سی بی آئی نے وقف بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے الزام میں امانت اللہ خان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ سی بی آئی نے عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی امانت اللہ خان اور دیگر کے خلاف مجرمانہ سازش اور بدعنوانی کی روک تھام ایکٹ کی دفعات کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی۔سب ڈویژنل مجسٹریٹ، دہلی حکومت کے ریونیو ڈیپارٹمنٹ نے نومبر 2016 میں ایک شکایت درج کرائی تھی جس میں امانت اللہ کی جانب سے دہلی وقف بورڈ میں موجودہ اور غیر موجود عہدوں پر من مانی اور غیر قانونی تقرریوں کا الزام لگایا گیا تھا۔ Delhi LG Grants Consent to CBI Prosecute AAP MLA Amanatullah Khan


ذرائع کے مطابق سی بی آئی نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی تھی، جس میں کافی ثبوت ملے تھے، جس کے بعد تحقیقاتی ایجنسی نے لیفٹیننٹ گورنر سےجانچ کی منظوری مانگی تھی۔ اس سال مئی میں سی بی آئی نے لیفٹیننٹ گورنر سے ان کے خلاف مقدمہ چلانے کی درخواست کی تھی۔ وہیں اس معاملے پر عام آدمی پارٹی کے ایم ایل اے امانت اللہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے کچھ غلط نہیں کیا ہے۔ اس لیے وہ اس تفتیش سے ڈرنے والا نہیں ہے۔ چاہے سی بی آئی کتنی ہی کوشش کرے۔ اس میں کوئی حرج نہیں ہے اور نہ ہی کچھ غلط ہونے والا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.