ETV Bharat / state

Wrestlers Harassment Case برج بھوشن سنگھ کیس کی سماعت یکم جولائی تک ملتوی

author img

By

Published : Jun 28, 2023, 8:33 AM IST

Wrestlers Harassment Case
Bhushan Singh

اس سے قبل سی ایم ایم مہیما رائے سنگھ کی عدالت نے 22 جون کو سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد چارج شیٹ کو ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت میں 27 جون کو سماعت کے لیے منتقل کردی تھی۔

نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے رکن پارلیمنٹ اور سابق ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا (ڈبلیو ایف آئی) کے سابق صدر برج بھوشن شرن سنگھ کے خلاف دائر مبینہ جنسی ہراسانی کے معاملے کی سماعت منگل کو یکم جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ہرجیت سنگھ جسپال نے ایم پی سنگھ کے خلاف دائر کی گئی لمبی چارج شیٹ کا جائزہ لینے کے بعد اس معاملے کی مزید سماعت یکم جولائی 2023 کو مقرر کر دی۔
عدالت نے الزامات لگانے والی متعدد خواتین پہلوانوں کی طرف سے عدالت کی نگرانی میں جانچ کی درخواست کی سماعت کے بعد اسے واپس لینے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست واپس لینے کے لئے کہا کہ اس معاملہ میں فرد جرم پہلے ہی داخل کی جا چکی ہے۔ سی ایم ایم مہیما رائے سنگھ کی عدالت نے 22 جون کو سرکاری وکیل کے دلائل سننے کے بعد چارج شیٹ کو ایڈیشنل چیف میٹروپولیٹن مجسٹریٹ (اے سی ایم ایم) ہرجیت سنگھ جسپال کی عدالت میں 27 جون کو سماعت کے لیے منتقل کردی تھی۔

مزید پڑھیں: Wrestler Protest ریسلرز نے سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا

15 جون کو دہلی پولیس نے ملزم ایم پی سنگھ کے خلاف تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 354، 354-A، 354-D اور 506 کے تحت عدالت میں چارج شیٹ داخل کی تھی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.