ETV Bharat / state

Kejriwal Slams Central Govt سلیپر اور اے سی کوچ جنرل سے بھی بدتر ہو گئے ہیں، کیجریوال

author img

By

Published : Jun 18, 2023, 2:03 PM IST

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے مرکزی حکومت پر بھارتی ریلوے کو تباہ کرنے کا الزام لگایا۔ کیجریوال نے کہا کہ سلیپر اور اے سی کوچ جنرل سے بھی بدتر ہو گئے ہیں۔' Arvind Kejriwal targeted central government

سلیپر اور اے سی کوچ جنرل سے بھی بدتر ہو گئے ہیں، کیجریوال
سلیپر اور اے سی کوچ جنرل سے بھی بدتر ہو گئے ہیں، کیجریوال

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے اتوار کو بالواسطہ طور پر مرکز میں نریندر مودی کی قیادت والی حکومت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے الزام لگایا کہ اسے حکومت چلانا نہیں آتی اور وہ ہر شعبے کو برباد کررہی ہے۔ کیجریوال نے نام لئے بغیر ریلوے کی حالت پر مودی کی زیرقیادت مرکزی حکومت در پردہ حملہ کرتے ہوئے ’ناخواندہ حکومت‘ کا لفظ بھی استعمال کی۔ عآپ لیڈر نے ٹویٹ کیا ’’انہوں نے اچھی طرح سے کام کرنے والے ریلوے بیڑے کو تباہ کر دیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا ’’آج بھی اگر آپ اے سی کوچ میں ریزرویشن لیتے ہیں، تو آپ کو بیٹھنے یا سونے کے لیے سیٹ نہیں ملے گی۔ اے سی اور سلیپر کوچ جنرل سے بھی بد تر ہیں۔ وہ بالکل نہیں جانتے کہ حکومت کیسے چلانی ہے۔ وہ بالکل نہیں سمجھتے۔ ناخواندہ حکومت ہر شعبے کو برباد کر رہی ہے۔'

اروند کیجریوال نے مودی کو براہ راست نشانہ بنایا۔ کیجریوال نے کہا کہ جس سے ٹرین نہیں چلتی وہ ملک کیسے چلائے گا۔ اس سے پہلے 14 جون کو اروند کیجریوال نے ایک ٹویٹ کو ری ٹویٹ کیا تھا جس میں اے سی کوچ میں بھیڑ کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی۔ اس سے پہلے کیجریوال نے بھی دہلی میں امن و امان کے مسئلہ پر مرکز پر حملہ آور موقف اختیار کیا۔ کیجریوال نے کہا کہ اگر دہلی میں امن و امان لیفٹیننٹ گورنر کے بجائے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کی حکومت میں ہوتا تو قومی راجدھانی زیادہ محفوظ ہوتی۔

یہ بھی پڑھیں: AAP Ki Maha Rally سی ایم کیجریوال نے پھر سنائی چوتھی پاس راجہ کی کہانی، کہا آمریت ختم کریں گے

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.