ETV Bharat / state

Arvind Kejriwal on Kashmiri Pandits: مرکزی سرکار پنڈتوں کی سیکورٹی کو یقینی بنائے، کیجریوال

author img

By

Published : Jun 4, 2022, 2:57 PM IST

وادی کشمیر میں شہری ہلاکتوں اور کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی Kashmiri Pandits Starts Migration پر اروند کیجریوال نے مرکزی سرکار سے اقلیتوں خاص طور پر کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

ا
ا

نئی دہلی: دارالحکومت دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے کشمیری پنڈتوں کی نقل مکانی پر اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’’کشمیر کی صورتحال سے ملک پریشان ہے۔ Arvind Kejriwal on Kashmiri Pandits وہ (کشمیری پنڈت) کافی عرصہ بعد اپنے وطن (وادی کشمیر) پُر امید ہوکر لوٹے تھے۔‘‘ وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے مرکزی سرکار سے کشمیری پنڈتوں کی حفاظت کو یقینی بنائے جانے کا مطالبہ کیا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ماہ پی ایم پیکیج ملازم راہل بھٹ کی ہلاکت کے بعد کشمیری پنڈتوں کے جموں سمیت دیگر خطوں میں ری لوکیٹ کرنے کے مطالبے کو مسترد کرتے ہوئے جموں و کشمیر لیفٹیننٹ گورنر کشمیری پنڈتوں کو معقول سکیورتی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ Arvind Kejriwal on Kashmir Situation تاہم گزشہ دنوں شہری ہلاکتوں میں اضافہ کے بعد کشمیری پنڈتوں نے از خود نقل مکانی کی کوشش کی جس کی انتظامیہ نے اجازت نہیں دی، تاہم کئی کشمیری پنڈت جموں پہنچ چکے ہیں۔

کشمیری پنڈتوں کی حفاظت اور کشمیر کی سکیورٹی صورتحال Kashmir Civilian Killings سے متعلق گذشتہ روز دارالحکومت دہلی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے قومی سلامتی کے مشیر، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر، پولیس سربراہ سمیت متعدد افراد کے ساتھ خصوصی اور ہنگامی میٹنگ طلب کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.