ETV Bharat / state

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم

author img

By

Published : Apr 5, 2021, 1:30 PM IST

نوئیڈا کالج آف فزیکل ایجوکیشن دھوم مانک پور دادری ضلع گوتم بودھ نگر میں واقع اسپورٹس کمپلیکس میں دو روزہ قومی جونیئر اور کیڈیٹ فری اسٹائل ریسلنگ چمپیئن شپ اختتام پذیر ہوئی۔ جس میں دہلی اور ہریانہ کے پہلوان چھائے رہے۔

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم
نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائمنیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم

جونیئر اور کریڈٹ فری اسٹائل ریسلنگ چمپیئن شپ میں دہلی نے 4گولڈ میڈل اور196 پوائنٹس حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ جب کہ ہریانہ 180 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور ایس ایس سی بی نے 109 پوائنٹ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم

خبر کے مطابق سب جونیئر کیڈیٹ فری اسٹائل زمرے میں ہریانہ نے بہتر کشتی پیش کرتے ہوئے 184 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست رہا۔ وہیں دہلی نے 180 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قبضہ کیا۔ جب کہ مہاراشٹر کی ٹیم 136 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر آئی۔

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم
نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم

دو دنوں تک چلنے والی اس چمپیئن شپ میں مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریباً 600 پہلوانوں نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ نوئیڈا کالج ہمیشہ سے ہی کھیلوں کے لئے عمدہ خدمات انجام دیتا رہا ہے اور وقتاً فوقتاً بہت سے کھیلوں کا کامیابی سے انعقاد کرتا رہا ہے۔

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم
نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم

چمپئن شپ کے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں، کوچوں اور عہدیداروں نے مقابلے کے کامیاب انعقاد پر کالج کا شکریہ ادا کیا۔ ریسلنگ کے اس عظیم میدان میں نوئیڈا ایجوکیشن کے چیئرمین، ڈاکٹر سشیل راجپوت، مسز اوشا راجپوت اور کالج کے پورے عملے نے پوری مستعدی کے ساتھ آرگنائزر کا کردار ادا کیا۔

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم
نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم

اس کے علاوہ نوئیڈا کالج کا تمام مینجمنٹ اور گہلوٹ انٹرنیشنل اسکول مینجمنٹ اور فیملی کے دیگر ارکان دن رات کوششیں کر رہے تھے جس کی وجہ سے ریسلنگ مقابلہ کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جاسکا۔

نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم
نیشنل کشتی چمپیئن شپ میں دہلی اور ہریانہ کی بالادستی قائم
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.