ایم سی ڈی سے بی جے کی وداعی قریب: گوپال رائے

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 10:03 PM IST

ایم سی ڈی mcd سے بی جے کی وداعی قریب: گوپال رائے
ایم سی ڈی mcd سے بی جے کی وداعی قریب: گوپال رائے ()

عام آدمی پارٹی کے دہلی ریاستی کنوینر اور کابینہ وزیر گوپال رائے نے پارٹی ہیڈ کوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں ایم سی ڈی انتخابات کی تیاریوں کے پیش نظر عام آدمی پارٹی کی جانب سے چلائی گئی مہم 'آپ کا ودھایک آپ کے دوار' کا اعداد وشمار پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی کے اب صرف گنے چنے دن رہ گئے ہیں۔

عآپ کے دہلی کنوینر گوپال رائے نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایم سی ڈی سے بی جے پی کی الوداعی ڈیڈ لائن قریب آگئی ہے اور دہلی کی سڑکوں پر کھڑے تین کچرے کے پہاڑوں کو صاف کرنے کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے ہی آجائے گی کیونکہ ’آپ کا ودھایک آپ کے دوار‘ پروگرام کے تحت یکم ستمبر سے 20 اکتوبر کے درمیان دہلی بھر میں 2532 محلہ میٹنگیں ہوئیں اور ہر میٹنگ میں لوگوں نے دہلی میں پھیلی گندگی اور کوڑے کا مسئلہ اٹھایا۔

ایم سی ڈی mcd سے بی جے کی وداعی قریب: گوپال رائے

گوپال رائے نے کہا کہ میٹنگ میں لوگوں کا کہنا ہے کہ بی جے پی اور ایم سی ڈی کچرا صاف کرنے اور ڈینگی کے خلاف مہم چلانے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دہلی کے لوگ بھی اس بار ایم سی ڈی میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ اس لیے پارٹی تعلیمی ڈھانچے کو مزید مضبوط بنانے کے لے دیوالی کے بعد ایک مہم شروع کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یکم ستبر سے 20 اکتوبر کے درمیان 2532 محلوں میں میٹنگ کااہتمام کیا گیا۔ جن میں شمالی مشرقی لوک سبھا میں 370 محلہ سبھا منعقد ہوئیں۔ مشرقی دہلی لوک سبھا میں 358 مغربی لوک سبھا میں 367، چاندنی چوک لوک سبھا میں 338، نئی دہلی لوک سبھا میں 345، جنوبی لوک سبھا میں 389، شمالی مغربی لوک سبھا میں 359 میٹنگیں ہوئیں۔ جس میں عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی نے عوام سے مسائل کے بارے میں بات چیت کی۔

یہ بھی پڑھیں: چین سے متصل سرحد پر فوج مستعد ہے، بات چیت بھی جاری رہے گی: راجناتھ

انہوں نے کہا کہ ایسی کوئی محلہ میٹنگ نہیں ہوئی جس میں لوگوں نے دہلی میں پھیلے کوڑے اور کچرے کا مسئلہ نہ اٹھایا ہو۔ نریلا اسمبلی، نجف گڑھ اسمبلی،براری، چھتر پور، روہنی ہو یا بدرپور اسمبلی پوری، دہلی میں لوگوں نے گندگی کا مسئلہ اٹھایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ہے۔ اس سے لگتا ہے کہ ایم سی ڈی میں بی جے پی کے اب صرف گنے چنے دن رہ گئے ہیں اور آئندہ ایم سی ڈی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت بنے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.