ETV Bharat / state

WHO on Coronavirus کورونا وائرس اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے، ڈبلیو ایچ او

author img

By

Published : May 5, 2023, 9:37 PM IST

کورونا وائرس اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے، ڈبلیو ایچ او
کورونا وائرس اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے، ڈبلیو ایچ او

ڈبلیو ایچ او کے مطابق کورونا وائرس اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے۔

جنیوا: ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) نے جمعہ کے روز کورونا وائرس کے حوالے سے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کووڈ-19 اب پبلک ہیلتھ ایمرجنسی نہیں ہے۔ بتا دیں کہ اس وبا کی وجہ سے ایک وقت میں دنیا کے مختلف ممالک میں 'لاک ڈاؤن' نافذ تھا، جس کی وجہ سے دنیا بھر کی معیشتیں متاثر ہوئیں اور کم از کم 70 لاکھ افراد لقمہ اجل بن گئے۔ جنوب مشرقی ایشیا اور مغربی ایشیا میں انفیکشن کے معاملات میں حالیہ اضافے کے تناظر میں،ڈبلیو ایچ او نے کہا کہ اگرچہ ہنگامی مرحلہ ختم ہو گیا ہے، وبائی بیماری ختم نہیں ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ہر ہفتے دنیا بھر میں ہزاروں افراد اب بھی اس انفیکشن سے اپنی جانیں گنوا رہے ہیں۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس اذانوم گیبریئس نے کہا کہ میں بڑی امید کے ساتھ اعلان کرتا ہوں کہ کووڈ -19 عالمی صحت کی ہنگامی صورتحال سے گزر چکا ہے۔ اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کووڈ-19 عالمی صحت کے خطرے کے طور پر ختم ہو گیا ہے۔ بتا دیں کہ جب 30 جنوری 2020 کو اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صحت نے پہلی بار کورونا وائرس کو بین الاقوامی ایمرجنسی قرار دیا تھا تو اس وقت کووڈ-19 کا نام نہیں دیا گیاتھا اور نہ ہی چین سے باہر وسیع پیمانے پر یہ وبا پھیلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: India Corona Update بھارت میں کورونا کے تین ہزار سے زائد نئے کیسز

تین سال کے بعد اندازے کے مطابق دنیا بھر میں اس وائرس انفیکشن کے کیسز 764 ملین کیسز سامنے آئے اور تقریباً پانچ ارب لوگوں کو ویکسین کی کم از کم ایک خوراک دی گئی ہے۔ امریکہ میں کووڈ-19 کے لیے صحت عامہ کے ہنگامی اعلان کی میعاد 11 مئی کو ختم ہونے والی ہے۔ جرمنی، فرانس اور برطانیہ سمیت کئی دوسرے ممالک نے گزشتہ سال اس وبا کے خلاف اپنی بہت سی دفعات کو ہٹا دیا تھا۔ ڈبلیو ایچ او نے جمعرات کو ماہرین کے گروپ کی میٹنگ کے بعد جمعہ کو اپنے اعلیٰ ترین الرٹ کو کم کرنے کا فیصلہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.