ETV Bharat / state

نصف شب میں چھاپے پر دہلی پولیس کوعدالت کی پھٹکار

author img

By

Published : Oct 27, 2021, 7:27 PM IST

آدھی رات کو چھاپے ماری پر ایڈیشنل سیشن جج رویندر بیدی نے کہا کہ 'پولیس نے اپنے فرائض انجام نہ دے کر مجرموں کی طرح کام کیا۔'

نصف شب میں چھاپے پر دہلی پولیس کوعدالت کی پھٹکار
نصف شب میں چھاپے پر دہلی پولیس کوعدالت کی پھٹکار

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے حال ہی میں رات ڈھائی بجے کے قریب ایک شخص کے گھر میں داخل ہونے پر دہلی پولیس کی سرزنش کی ہے۔

ایڈیشنل سیشن جج رویندر بیدی نے کہا کہ 'پولیس نے اپنے فرائض انجام نہ دے کر مجرموں کی طرح کام کیا۔'

پولیس کی جانب سے پیش وکیل نے کہا کہ 'یہ چھاپہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کیا گیا تھا۔ جس میں دو ملزمین اس کے گھر میں چھپے ہوئے تھے۔'

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ 'پولیس کو کسی باہری خیالات سے متاثر ہوئے بغیر قانون کے مطابق تفتیش کرنی چاہیے تاہم محافظوں کو شکاری نہیں بننا چاہیے۔ اس معاملے میں عدالت کا موقف تھا کہ پولیس کی مبینہ مخصوص معلومات کے حق میں کچھ بھی نہیں ہے۔

یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا جب اس شخص نے پیشگی ضمانت کی درخواست دائر کی۔ اس شخص کا کہنا ہے کہ 'پولیس والوں نے بندوق کے بٹ اور ہاتھوں میں کچھ تیز دھار ہتھیاروں سے بے رحمی سے مارا۔

اس شخص کو پیشگی ضمانت دیتے ہوئے عدالت نے دہلی پولیس کے جوائنٹ کمشنر کو حکم دیا کہ وہ جنوبی ضلع کے ایڈیشنل ڈی سی پی کی حیثیت سے ان کے کہنے پر پولیس ٹیم کی جانب سے کیے گئے اس طرح کے مبینہ چھاپوں کی انکوائری کرے اور دو ہفتوں کے اندر عدالت میں اس کی رپورٹ پیش کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.