ETV Bharat / state

کورونا وائرس سے 80 ممالک متاثر

author img

By

Published : Mar 5, 2020, 1:22 PM IST

کورونا وائرس سے 80 ممالک متاثر
کورونا وائرس سے 80 ممالک متاثر

متاثرین 95 ہزار سے متجاوز، 29 کروڑ بچے اسکول جانے سے محروم۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے پھیلنے کی وجہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکوکے مطابق دنیا کے 13 ملکوں میں اسکول بند کردیئے گئے ہیں۔

ایک محتاط اندازے کے مطابق کورو نا وائرس نے دنیا بھر کے 29 کروڑ بچوں کو اسکول جانے سے روک دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کورونا وائرس 80 سے زائد ملکوں تک پھیل چکا ہے اور اس سے دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد ہلاک اور 95 ہزار سے زائد افراد متاثر ہیں۔

واضح رہے کہ چین کے شہر ووہان سے شروع ہوئے اس وائرس سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں چین میں مزید 31 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس کے بعد وہاں ہلاک شدہ افراد کی تعداد 3 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ 139 نئے کیس ا بھی سامنے آئے ہیں۔

چین نے کورونا پر قابو پانے میں کامیابی حاصل تو کی ہے مگر یہ وائرس 84 ملکوں تک پھیل گیا ہے، اور دنیا بھر میں 3 ہزار 285 افراد اس سے ہلاک ہوئے ہیں، 95 ہزار سے زائد متاثر ہیں اور 51 ہزار سے زائد صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 11 ہو گئی ہے ،جبکہ 130 افراد متاثر ین میں شامل ہیں ۔

برطانیہ میں اس وائرس کے شکار مریضوں کی تعداد 87 ہوگئی ہے، وہاں متعدد عالمی کمپنیوں نے اپنے دفاتر بند کر لئے ہیں اور لندن کا سالانہ کتاب میلہ بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔

عراق میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد 2 ہوگئی ہے، اٹلی میں 107، ایران میں 92، فرانس میں 4، اسپین میں 2 اور آسٹریلیا میں بھی 2 افراد کی ہلاکت کی وجہ قرار پایا ہے۔سوئیڈن میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 52 اور ناروے میں 56 ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.