ETV Bharat / state

بھارت میں 82 کورونا کے مریض، بہار میں اسکول و کالج بند

author img

By

Published : Mar 13, 2020, 5:28 PM IST

بھارت میں 82 کورونا کے مریض، بہار میں اسکول و کالج بند
بھارت میں 82 کورونا کے مریض، بہار میں اسکول و کالج بند

بھارت میں کورونا وائرس کی وبا پھیلتے جا رہی ہے، بھارت میں کورونا سے پہلی موت کرناٹک کے کلبرگی شہر میں ایک 76 برس کے بزرگ کی ہوئی تھی۔

ملک میں کورونا مریض کی تعداد 80 سے زائد ہوگئی ہے، مرکزی حکومت نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گھبرائے نہیں۔

وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اس کے پیش نظر کئی ریاستوں میں اس کو وبا قرار دیا گیا ہے۔

نوئیڈا میں ایک شخص کو کورونا سے متاثر پایا گیا ہے، پونے میں ایک اور مریض کی تصدیق ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 82 ہوگئی ہے۔

اترپردیش، کرناٹک، بہار سمیت دیگر ریاستیں ضروری اقدامات کر رہی ہیں۔ اسی درمیان 15 اپریل تک آئی پی ایل پر روک لگا دی گئی ہے، کئی ریاستوں میں پروگرامز اور شادی کی تقریبات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ کئی ریاستوں میں ، پارک، اسکول، سنیما ہال بند کردیے گئے ہیں۔

بہار میں کورونا وائرس کے مد نظر سبھی اسکولز، کالج، سنیما ہال اور پارک، کوچنگ کلاسز 31 مارچ تک بند رہیں گے، سرکاری اسکولز کے طلبا کو اسکول شروع ہونے تک ان کے بینک کھاتوں میں مڈ ڈے میل کا پیسہ ملے گا، اس کے علاوہ آنگن واڑی مرکز بھی بند رہیں گے۔

یوم بہار سے متعلق تمام سرکاری پروگرام جو 22 مارچ کو ہونے تھے۔ وہ بھی منسوخ کردیے گئے ہیں۔

بھارت میں کورونا وائرس کے معاملے

کیرالا- 17

ہریانہ- 14 (دو اطالوی شہری)

مہاراشٹر- 17

اترپردیش- 12 (ایک غیر ملکی شہری)

دہلی- 6

کرناٹک- 5

راجستھان- 3 (دو اطالوی شہری)

لداخ- 3

تلنگانہ- 1

تمل ناڈو- 1

جموں وکشمیر- 1

پنجاب- 1

آندھراپردیش- 1

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.