ETV Bharat / state

G20 Summit 2023 یوروپ، مشرق وسطی اور بھارت کے درمیان ریل اور جہازرانی کے منصوبہ کا اعلان متوقع

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 9, 2023, 11:33 AM IST

Updated : Sep 9, 2023, 1:38 PM IST

قومی دار الحکومت دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کا آغاز ہوچکا ہے جس میں شرکت کے لئے مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم دہلی پہنچ چکے ہیں۔ Rail and shipping project to link India to Middle east and Europe

Etv Bharat
Etv Bharat

نئی دہلی: امریکی صدر جوبائیڈن اور ان کے اتحادی ہفتے کے روز ایک شپنگ کوریڈور کے لیے منصوبے شروع کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جو بھارت کو مشرق وسطیٰ اور یورپ سے جوڑے گا۔ عالمی تجارت کے لیے ایک ممکنہ گیم چینجر کا اعلان گروپ آف 20 کے سربراہی اجلاس میں کیے جانے کا امکان ہے۔

امریکی صدر کے نائب قومی سلامتی کے مشیر جون فائنر نے کہا کہ جہاز رانی اور ریل نقل و حمل کی راہداری کے لیے مجوزہ مفاہمت کی یادداشت میں امریکہ، بھارت، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، یورپی یونین اور جی 20 کے دیگر ممالک شامل ہوں گے۔

امریکی صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی عالمی انفراسٹرکچر سرمایہ کاری کے لیے شراکت داری کے حصے کے طور پر اس منصوبے کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ریل اور شپنگ کوریڈور توانائی کی مصنوعات سمیت مختلف ممالک کے درمیان زائد تجارت کو قابل بنائے گا۔

فائنر نے کہا کہ اس منصوبے سے اس میں شامل ممالک میں خوشحالی میں اضافہ کا باعث بنےگا۔ دوسرا، یہ منصوبہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ترقی کے لیے درکار بنیادی ڈھانچے کی کمی کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ اور تیسرا، فائنر نے کہا کہ اس سے مشرق وسطیٰ سے نکلنے والی "ہنگامہ خیزی اور عدم تحفظ" پر "درجہ حرارت کو کم کرنے" میں مدد مل سکتی ہے۔

فائنر نے مزید کہا کہ امریکی صدر جوبائیڈن موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مزید سرمایہ کاری پر زور دینے کے لیے اس موضوع پر توجہ مرکوز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اس اجلاس میں امریکی صدر بائیڈن یوکرین۔روس مسئلہ پر بھی بات کریں گے۔ روس کی جنگ سے بہت سی دوسری قوموں کو نقصان پہنچ رہا ہے، جنہیں خوراک اور توانائی کے زیادہ اخراجات کے ساتھ ساتھ اپنے قرضوں پر سود کی شرح کے زیادہ اخراجات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: نئی دہلی اعلامیہ گلوبل ساؤتھ اور ترقی پذیر ممالک کی آواز ہوگا

واضح رہے کہ جی 20 سربراہی اجلاس کے لئے مختلف ممالک کے صدور اور وزرائے اعظم قومی دار الحکومت دہلی پہنچ چکے ہیں۔ وزیراعظم مودی کی مختلف ممالک کے صدور سے ملاقات بھی ہوئی ہے۔

Last Updated :Sep 9, 2023, 1:38 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.