ETV Bharat / state

Deaflympics Team Leaves for Brazil: ڈیف اولمپکس کے لیے کھلاڑی برازیل روانہ

author img

By

Published : Apr 29, 2022, 6:24 PM IST

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ برازیل کے ڈیف اولمپکس میں جو کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں، ان کو صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جیت یا ہار کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے، آپ کو صرف اپنی طرف سے 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہے۔ Deaflympics Team Leaves for Brazil

ڈیف اولمپکس کے لیے کھلاڑی برازیل روانہ
ڈیف اولمپکس کے لیے کھلاڑی برازیل روانہ

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے پیر کو ڈیف اولمپکس کے لیے بھارتی ٹیم کو برازیل روانہ کیا۔ واضح رہے کہ برازیل میں یکم مئی سے ڈیف اولمپکس شروع ہونے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر 65 کھلاڑیوں پر مشتمل بھارتی ٹیم مقابلے میں حصہ لینے برازیل جا رہی ہے۔ اس دوران قومی راجدھانی دہلی میں الوداعی تقریب میں مرکزی وزیر کھیل نے کہا کہ ہم نہ صرف 65 کھلاڑیوں پر مشتمل سب سے بڑا دستہ بھیج رہے ہیں بلکہ ہم ڈیف اولمپکس کے لیے نوجوانوں کا دستہ بھی بھیج رہے ہیں۔

مرکزی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ برازیل کے ڈیف اولمپکس میں جو کھلاڑی پہلی بار حصہ لے رہے ہیں، ان کو صرف اتنا ہی کہیں گے کہ جیت یا ہار کے بارے میں زیادہ سوچنے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کو اپنا 100فیصد دینا ہوگا۔ Deaflympics Team Leaves for Brazil

ڈیف اولمپکس کے لیے کھلاڑی برازیل روانہ

انہوں نے کہا کہ مقابلے میں جو کھلاڑی ذہنی طور پر مضبوط ہوتا ہے وہی جیت سکتا ہے۔ اس لیے آپ کو جسمانی طاقت کے ساتھ ذہنی طور پر بھی مضبوط ہونا ہوگا۔ مرکزی وزیر کھیل نے برازیل ڈیف اولمپکس کے لیے بھارتی دستے کو روانہ کیا۔ اس کے ساتھ اتھارٹی نے مرکزی وزیر کھیل کے ساتھ کھلاڑیوں کی تصاویر بھی شیئر کیں۔

یہ بھی پڑھیں: IPL 2022 Preview: لکھنؤ اور پنجاب کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.