ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ کی رہائشی کوچنگ اکیڈمی میں سول سروسز کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب

author img

By

Published : May 22, 2023, 2:06 PM IST

کوچنگ اکیڈمی
کوچنگ اکیڈمی

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے تحت چلنے والا آر سی اے، سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ میں سول سروسز کی مفت کوچنگ کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔

نئی دہلی: قومی دارلحکومت دہلی میں واقع معروف تعلیمی اداروں میں سے ایک جامعہ ملیہ اسلامیہ کے معروف آرسی اے،سینٹر فار کوچنگ اینڈ کیرئیر پلاننگ،سول سروسز (پری کم مین) میں 2024 کے امتحان کی تیاری کے لیے مفت کوچنگ(اقامت گاہ کی مفت سہولت کے ساتھ) کی غرض سے درخواستیں مطلوب ہیں۔اس میں اقلیت،ایس سی،ایس ٹی اور خواتین امیدوار درخواستیں دے سکتے ہیں۔


طلبا کو سول سروسز کی تیاری کرانے اورانھیں کوچنگ دینے کے معاملے میں آر سی اے ایک مشہور و معروف نام ہے۔ایس سی،ایس ٹی، خواتین اور اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلبا کو یہ اکیڈمی مفت کوچنگ فراہم کرتی ہے اور سول سروسز امتحانات کی تیاری کے لیے تربیت دیتی ہے۔ سول سروسز اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرنے والوں کے لیے ملک کے دوسرے مقامات کے مقابلے میں یہاں کا ماحول انتہائی سازگار اور آب و ہوا کافی بہتر ہے۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ ملک کے دس بڑے شہروں یعنی دہلی،سری نگر،جمو ں،حیدر آباد،گوہاٹی،ممبئی،پٹنہ،لکھنؤ،بنگلورو اور ملا پورم میں انٹرنس امتحان کرائے گا۔

مزید پڑھیں:Jamia Milia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دہلی پولیس کی خصوصی اکائی کے ساتھ اشتراک
گزشہ سال اکیڈمی سے تیاری کرنے والے طلبا کے نتائج کافی اچھے تھے۔ شروتی شرما نے سول سروسز امتحان 2021 میں پورے ہندوستان میں پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ آر سی اے نے اپنے قیام کے بعد سے چھے سو سے اوپر سول سروسز اور دیگر مرکزی و صوبائی سول سروسز میں سلیکشن دیا ہے۔انٹرنس ٹسٹ،اہلیت،ٹسٹ مراکز اور دستیاب سہولیات سے متعلق تفصیلی معلومات کے لیے درج ذیل ویب سائٹ پر جائیں:htt://jmicoe.in
اور تفصیلات دیکھ سکتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.