ETV Bharat / state

Achievers Award انوراگ ٹھاکر آج اچیورز ایوارڈ دیں گے

author img

By

Published : Jan 17, 2023, 7:33 AM IST

مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر آج مختلف شخصیات کو انڈین اچیورز ایوارڈ سیکنڈ ایڈیشن 2023 سے نوازیں گے۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں میں بھارتی پیرا اولمپک ایتھلیٹ دیویندر جھاجھریا بھی شامل ہیں۔ Indian Achievers Award Second Edition 2023

انوراگ ٹھاکر آج اچیورز ایوارڈ دیں گے
انوراگ ٹھاکر آج اچیورز ایوارڈ دیں گے

نئی دہلی: کھیل اور نوجوانوں کے امور کے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر منگل کو یہاں مختلف شخصیات کو 'انڈین اچیورز ایوارڈ سیکنڈ ایڈیشن 2023' سے نوازیں گے۔ پی سی انڈین اچیورز ایوارڈ قومی دفاع، کھیل، ثقافت، تعلیم، صحت، دیکھ بھال، کاروباری، اختراع، سماجی بہبود اور قومی یکجہتی کے میدان میں کام کرنے والے ممتاز افراد کو دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ کی سابق جج گیان سدھا مشرا پروگرام کی صدارت کریں گی۔ ایوارڈ حاصل کرنے والے نمایاں لوگوں میں سب میجر سنجے کمار (پرم ویر چکرا)، میجر دھیان چند (بعد از موت)، بالی ووڈ فلم اداکار درشن کمار، اداکارہ شروتی ہاسن، پدم بھوشن بھارتی پیرا اولمپک ایتھلیٹ دیویندر جھاجھریا وغیرہ شامل ہیں۔

دسمبر 2022 میں مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کھیل پر کہا تھا کہ 'مودی حکومت ملک میں کھیلوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ کھلاڑیوں کو ہر طرح کی سہولیات فراہم کرنے اور کھیل انفراسٹرکچرکو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ انوراگ ٹھاکر نے لوک سبھا میں قاعدہ 193 کے تحت بھارت میں کھیلوں کو فروغ دینے کی ضرورت اور حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات پر طویل بحث کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے 2014 میں وزیر اعظم بننے کے بعد کھیل اور کھلاڑیوں کی سرپرستی اور حوصلہ افزائی کی گئی۔ کھیلوں کے لیے مختص فنڈز میں اضافہ ہوا ہے۔ کھیلوں کی سہولیات کو وسعت دی گئی ہے۔ وزیراعظم نے ذاتی سطح پر کھلاڑیوں کا خیال رکھا۔ جس کا نتیجہ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں ہمارے ملک کی شاندار کارکردگی سے ظاہر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Anurag Thakur On Sports Promote حکومت کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے پرعزم، انوراگ ٹھاکر

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.