ETV Bharat / state

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

author img

By

Published : Jul 18, 2021, 3:43 PM IST

Updated : Jul 18, 2021, 4:10 PM IST

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے پیش نظر وزیراعظم نریندر مودی نے آج ایک کل جماعتی اجلاس طلب کیا جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کا انعقاد
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

مانسون سیشن سے قبل منعقد ہوئے کل جماعتی اجلاس میں وزیرعظم نریندر مودی نے کہا کہ حکومت پارلیمنٹ میں سیرحاصل اور معنیٰ خیز بحث کے لیے تیار ہے۔

پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کا انعقاد
پارلیمنٹ کے مانسون سیشن سے قبل کل جماعتی اجلاس کا انعقاد

پارلیمانی امور کے وزیر پرہلاد جوشی نے وزیراعظم کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ قواعد و ضوابط کے مطابق اٹھائے گئے مختلف امور پر بامعنیٰ گفتگو کے لیے حکومت تیار ہے۔

یہ اجلاس تقریبا ڈھائی گھنٹے جاری رہا۔ جس میں حکومت نے اپوزیشن پارٹیوں سے تعاون کی درخواست کی۔ پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس کل سے شروع ہورہا ہے جو 13 اگست تک جاری رہے گا۔ اس دوران بہت سے اہم بل اور ترمیمات پر بھی بحث ہوگی اور ان کو منظور کیا جائے گا۔

کل جماعتی اجلاس پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے آغاز سے ایک روز قبل منعقد کیا گیا جس میں وزیراعظم نریندر مودی کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے فلور لیڈر شریک ہوئے۔ اس موقع پر نریندر مودی کے علاوہ وزیر دفاع راجناتھ سنگھ، مرکزی وزیر و راجیہ سبھا میں قائد ایوان پیوش گوئل اور پارلیمان یامور کے وزیر پرہلاد جوشی موجود تھے۔

یہ بھی پڑھیں: سونیا گاندھی نے لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں پارٹی گروپ کی تشکیل نو کی

راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملک ارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں کانگریس کے قائد ادھیرنجن چودھری نے بھی کل جماعتی اجلاس میں شرکت کی۔ اس کے علاوہ ترنمول کانگریس کے ڈیرک اوبرائن، ڈی ایم کے سے تروچی سیوا، سماج وادی پارٹی کے رہنما رام گوپال یادو اور بی ایس پی کے ستیش مشرا نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔

Last Updated : Jul 18, 2021, 4:10 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.