ETV Bharat / state

Urs of Hazrat Amir Khusro: حضرت امیر خسروؒ کے 718 واں عرس کا آغاز

author img

By

Published : May 20, 2022, 6:18 PM IST

حضرت نظام الدین درگاہ میں ہر برس ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ ہمارے پڑوسی ملک پاکستان سے بھی عرس میں شرکت کرنے آتے ہیں۔ امسال بھی 100 سے زائد افراد دہلی پہنچ چکے ہیں جو آج درگاہ میں اپنی حاضری دیں گے۔718th Urs of Hazrat Amir Khusro

حضرت امیر خسروؒ کے 718 واں عرس  کا آغاز
حضرت امیر خسروؒ کے 718 واں عرس کا آغاز

سلطان المشائخ عزیز الہند حضرت نظام الدین اولیاء کے سب سے خاص مریدین میں شمار کیے جانے والے حضرت امیر خسروؒ کا آج 718 واں عرس مبارک کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس موقع پر درگاہ حضرت نظام الدین کو خاص طور پر سجایا گیا ہے۔ حضرت امیر خسرو اپنے پیر و مرشد حضرت نظام الدین اولیاء کے آستانے کے قریب ہی آرام فرما ہیں اسی لیے جو عقیدت مند محبوب الاہی کے دربار میں حاضر ہوتا ہے وہ آپ کے مرید اور طوطی ہند امیر خسرو کے آستانے پر عقیدت کے پھول چڑہاتے ہیں۔ 718th Urs of Hazrat Amir Khusro

حضرت امیر خسروؒ کے 718 واں عرس کا آغاز

حضرت امیر خسروؒ کے 718 واں عرس کا آغاز بعد نماز مغرب قرآن خوانی کے ساتھ کیا گیا اس موقع پر حضرت نظام الدین اولیاء کے دربار میں خصوصی طور پر ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی دعائیں کی گئیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے درگاہ حضرت نظام الدین کمیٹی کے جنرل سیکریٹری سید کاشف علی نظامی سے بات کی جس میں انہوں نے بتایا کہ رواں برس حضرت امیر خسرو کا 718 واں عرس منایا جا رہا ہے یہ عرس 18 مئی کی شام سے شروع ہوکر 22 مئی کی دوپہر تک جاری رہے گا۔ جس میں مخصوص دعاؤں کے ساتھ ساتھ قرآن خوانی، فاتحہ خوانی قل اور قوالی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

اس موقع پر معروف سوفی گلوکار ہم سر حیات سے بھی بات کی، جس میں انہوں نے حضرت امیر خسروؒ کی تعلیمات اور ان کے کلام پر اپنا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہاں تمام مذاہب کے لوگ اپنی منتیں مرادیں لیکر آتے ہیں جن کی مرادیں محبوب الاہی کے صدقہ میں قبول ہوتی ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ درگاہ میں ہر برس ملک کے مختلف حصوں کے ساتھ ساتھ ہمارے پڑوسی ملک پاکستان سے بھی عرس میں شرکت کرنے آتے ہیں۔ امسال بھی 100 سے زائد افراد دہلی پہنچ چکے ہیں جو آج درگاہ میں اپنی حاضری دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: Three Day Urs of Hazrat Ahmad Ali Shah Baba: حضرت احمد علی شاہ بابا کا تین روزہ عرس



ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.