ETV Bharat / state

All India Postal Wrestling championship: دہلی میں 34 واں آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلہ، بجرنگ پونیا مہمان خصوصی

author img

By

Published : Nov 22, 2021, 10:42 PM IST

دہلی میں 34 واں آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلہ میں ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا نے مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں سے کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا اور ملک کا نام بھی روشن ہوگا

دہلی میں 34 واں آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلہ
دہلی میں 34 واں آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلہ

قومی دارالحکومت دہلی میں ہندوستانی محکمہ ڈاک کے دہلی سرکل کے زیر اہتمام 34 واں آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلہ آج سے شروع ہو گیا ہے۔ کشتی کا یہ دنگل 25 نومبر تک چلے گا۔ اس تقریب میں ملک بھر سے 11 پوسٹل سرکلز حصہ لے رہے ہیں۔


ٹوکیو اولمپکس میں کانسہ کا تمغہ جیتنے والے بجرنگ پونیا اور ہندوستانی اولمپک کوچ انیل مان اس ریسلنگ چیمپیئن شپ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر
کوچ انل مان نے کہا کہ محکمہ ڈاک کے زیر اہتمام منعقدہ اس مقابلے سے کھلاڑیوں میں زبردست جوش و خروش ہے۔ محکمہ کے تمام افسران بھی پرجوش ہیں۔ محکمہ نے بہت اچھا انتظام کیا ہے۔

اس موقع پر پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ محکموں کی جانب سے اس طرح کے ریسلنگ مقابلوں کا انعقاد کرنا اچھی بات ہے۔ اس سے کھلاڑیوں کو روزگار ملے گا، کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ ملک بھی ترقی کرے گا۔

آل انڈیا پوسٹل ریسلنگ مقابلے کے پہلے دن دہلی کی تنو نے گریکو رومن طرز کے 59 کلوگرام وزن کے زمرے میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ اسی زمرے میں دہلی کی گریما سینی دوسرے نمبر پر رہیں۔ مردوں کے زمرے میں دہلی کے جسبیر سنگھ نے 130 کلوگرام وزن کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی، جبکہ یوپی کے بھوپیندر سنگھ دوسرے نمبر پر رہے۔ 97 کلوگرام ویٹ زمرہ کے مقابلوں میں راجستھان کے پون دھام نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ ہریانہ کے پرتیک پانڈے کو دوسری پوزیشن پر رہے۔ اسی طرح پہلے دن دیگر مقابلوں میں پہلوانوں نے اپنی بہترین کارکردگی پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.