ETV Bharat / state

Jamia Millia Islamia جامعہ ملیہ اسلامیہ کے چھبیس محققین بین الاقوامی سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 6, 2023, 12:57 PM IST

جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محققین نے عالمی پیمانے پر نمایاں تحقیقی خدمات انجام دی ہیں۔ یونیورسٹی کے 26 ریسرچروں کو اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی دنیا بھر کے دو فیصد سرکردہ سائنس دانوں کی موقر فہرست میں جگہ ملی ہے۔ Jamia Millia Islamia

Etv Bharat جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 26 محققین بین الاقوامی سائنس دانوں کی فہرست میں شامل
Etv Bharat جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 26 محققین بین الاقوامی سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

نئی دہلی: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے محققین نے عالمی پیمانے پر نمایاں تحقیقی خدمات انجام دی ہیں جو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے لیے قابل افتخار ہے۔ یونیورسٹی کے 26 ریسرچروں کو اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی عالمی سرکردہ 2 فیصد سائنس دانوں کی موقر فہرست میں جگہ ملی ہے۔ اس موقر فہرست کو اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے ممتاز پروفیسر جان لوناڈیسی کی سربراہی والی ماہرین نے تیار کیا تھا اور اسے ایلس ویئر بی وی نے شائع کیا ہے۔
پروفیسر نجمہ اختر، شیخ الجامعہ، جامعہ ملیہ اسلامیہ نے کہا کہ "یہ اعتراف جامعہ ملیہ اسلامیہ میں غیر معمولی تحقیقی معیار کو اجاگر کرتا ہے۔ اس سے ہماری یونیورسٹی کو عالمی نقشے پر افضلیت کے باب میں استحکام ملا ہے، جس نے ہمارے اندر بے پایاں فخر کا احساس پیدا کیا ہے۔"
اسٹین فورڈ یونیورسٹی کی فہرست میں بھارت کے تقریباً 3500 ریسرچر کو جگہ ملی ہے جس سے عالمی تحقیق کے نقشے پر بھارت کی تحقیقی کاوشوں کے غیر معمولی اثرات کا اندازہ ہوتا ہے۔ اسٹین فورڈ نے دو فہرستیں جاری کی ہیں ایک پورے کیریئر کو محیط ڈاٹا پر مبنی ہے اور دوسری فہرست سال 2022 میں تحقیقی کارکردگی پر مرکوز ہے۔ پورے کریئر کو محیط ڈاٹا پر مبنی زمرے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے درج ذیل آٹھ پروفیسران شامل ہیں جن میں پروفیسر علی عمران، پروفیسر احسن حسیب، پروفیسر گھوش، سشانت جی، پروفیسر رحمان عتیق، پروفیسر سین انجنا اے، پروفیسر احمد شریف، پروفسیر احمد توقیر، پروفیسر طار ق الاسلام۔

یہ بھی پڑھیں:

سال 2022 میں تحقیقی کارکردگی پر مرکوزفہرست میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے 26 سائنس داں بشمول پروفیسر اور پی ای ڈی اسکالر شامل ہیں۔ جن میں جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سائنس داں عمران علی، عابد حلیم، محمد جاوید، عتیق الرحمان، سشانت جی گھوش، حسیب احسن، محمد امتیاز، حسان رفیق، احمد خالد رضا، تبریز عالم خان، شریف احمد، محمد اجمل خان، تعلق دار سوپن، آصف علی چودھری، توقیر احمد، راشد علی، مشیر احمد، ارشد نور صدیقی، راجن پٹیل، عفانہ ریاض طارق الاسلام، محمد تاج، احتشام الحق، ایم۔کنوجیا، احمد ابو تراب نقوی، ایس۔ایم۔ انس۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.