ETV Bharat / state

Woman Dies in Budgam بڈگام میں خاتون سلفی لینے کے دوران ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

author img

By

Published : Apr 17, 2023, 6:17 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بڈگام میں پیر کے روز سلفی لینے کے دوران خاتون ٹرین کی زد میں آ کر فوت ہو گئی۔ متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں پیر کے روز سلفی لینے کے دوران خاتون ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔ ذرائع نے بتایا کہ بڈگام ریلوے اسٹیشن پر ایک 17 سالہ خاتون سلفی لے رہی تھی کہ اسی اثنا میں ٹرین نے اس کو زور دار ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں اس کی موقعے ہی موت واقع ہوگئی۔ متوفی خاتون کی شناخت کے بارے میں پولیس نے جانچ پڑتال شروع کی ہے۔ دریں اثنا پولیس نے کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

واضح رہے کہ 2022 کی ایک رپورٹ کے مطابق پچھلے 5 برسوں میں کشمیر میں ٹرین حادثات میں 34 افراد نے اپنی جانیں گواہ دیں۔ اعداد و شمار کے مطابق 2017 میں وادی میں ٹرین پٹریوں پر 7 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 2018 میں یہ تعداد بڑھ کر 12 ہو گئی تھی۔ سنہ 2021 میں چھ افراد نے ٹرین پٹریوں پر جان گنوا دی تھیں۔ 2020 میں کووڈ کے پیش نظر کسی کی موت واقع نہیں ہوئی۔

مزید پڑھیں: Train Skidded in Budgam بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی

قابل ذکر ہے کہ 2020 کے ایک اعداد وشمار کے مطابق بھارت میں 2 ہزار 361 ٹرین حادثات رونما ہوئے ہیں۔ ان واقعات میں 18 ہزار 339 افراد کی جانیں گئیں جب کہ 3 ہزار 134 زخمی ہوئے۔ سب سے زیادہ ہلاکتیں مہاراشٹر میں ہوئی، جہاں ہر 24 گھنٹے میں 10 جانیں ضائع ہوئیں۔ وہیں اترپردیش اس اعداد و شمار کے مطابق دوسرے نمبر پر ہے۔ اتر پردیش میں دو ہزار 584 ٹرین حادثات میں ہزار 239 اموات ہوئیں جب کہ 345 لوگ زخمی ہوگئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.