ETV Bharat / state

Train Skidded in Budgam بڈگام میں ٹرین پٹری سے اتر گئی

author img

By

Published : Jan 13, 2023, 12:26 PM IST

بڈگام سے بارہمولہ جارہی ٹرین مازہامہ میں پٹری سے اتر گئی، اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ ain Skidded Off From the Track

ٹرین پٹری سے اتر گئی
ٹرین پٹری سے اتر گئی

ٹرین پٹری سے اتر گئی

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے مازہامہ علاقے میں جمعہ کو صبح بارہمولہ جا رہی ٹرین کا انجن اور ایک ڈبہ پٹری سے اتر آیا تاہم کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ بتادیں کہ وادیٔ کشمیر میں ٹرین سروس شروع ہونے سے لے کر یہ اس نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ ایک ریلوے عہدیدار نے بتایا کہ بڈگام سے بارہمولہ جا رہی ایک ٹرین کا مازہامہ کے نزدیک انجن اور ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ جمعے کی صبح قریب پونے دس بجے پیش آیا تاہم اس واقعے میں کوئی مسافر زخمی نہیں ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الوقت بڈگام تا بارہمولہ ٹرین سروس بند ہوگئی ہے جس کو بحال کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ حادثہ پیش آنے کی وجوہات معلوم کی جا رہی ہیں تاہم برف باری سے پٹری پر پیدا ہو رہی پھسلن بھی وجہ ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ضلع بڈگام میں ریلوے ٹریک کے نزدیک لاش کی اطلاع موصول ہوئی تھی۔ چلتی ٹرین نے ایک 20 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر کچل کر ہلاک کردیا تھا۔ وہیں ایک دیگر حادثے میں پلوامہ کے کاکا پورہ پلوامہ ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص موقع پر ہی ہلاک ہو گیا تھا جب کہ ایک سرکاری ریلوے پولیس اہلکار اس حادثے میں شدید زخمی ہوا تھا۔ ایک پولیس افسر نے کہا تھا کہ اصل میں جی آر پی کے تحت کام کررہے شبیر احمد (ایس پی او) جو کاکا پورہ میں تعینات تھے، نے اس نامعلوم شخص کی جان بچانے کی کوشش کی جس نے بظاہر ’خود کشی‘ کی۔ اس واقعہ سے چند روز قبل ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں بھی ایک ریلوے پولیس اہلکار ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں : Man Crushed to Death by Train: بڈگام میں ٹرین نے ایک شخص کو کچل ڈالا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.