ETV Bharat / state

بڈگام: کمیونٹی کلاس چلانے پر دو مڈل اسکول سیل

author img

By

Published : May 20, 2021, 5:28 PM IST

انتظامیہ کو لوگوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چیوڈارہ میں دو پرائمری اسکول کمیونٹی کلاس چلا رہے ہیں۔

School sealed
دو مڈل اسکول سیل

وسطی ضلع بڈگام کے سب ضلع بیروہ میں کووڈ-19 کے رہنما اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پر دو اسکولوں کو سیل کر دیا ہے۔انتظامیہ کو لوگوں کی جانب سے مسلسل شکایات موصول ہو رہی تھیں کہ چیوڈارہ میں دو پرائمری اسکول کمیونٹی کلاس چلا رہے ہیں جو کہ سراسر کووڈ-19 رہنما اصولوں کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہے۔

ان شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ نے چیوڈارہ کا اچانک دورہ کیا اور دو نجی پرائمری اسکولوں (آل ہُدا اور آل اسر) کو کمیونٹی کلاسیز چلاتے ہوئے عین وقت پر دیکھا جس کے بعد انتظامیہ نے ان دونوں اسکولوں کو سر بہ مہر کیا۔

ای ٹی وی بھارت نے جب تحصیلدار دفتر بیروہ سے اس بارے میں رابطہ کیا تو انہوں نے ٹیلی-فون پر بتایا کہ چیوڈارہ بیروہ میں دو نجی پرائمری اسکول باضابطہ طور پر کمیونٹی کلاس چلا رہے تھے۔

جس کی ہمیں شکایات موصول ہوئی اور ہم نے بر وقت کارروائی انجام دیتے ہوئے وہاں کا دورہ کیا اور ان کو کوؤڈ-19 ایس او پیز پر عمل نہیں کرنے کا مرتکب پایا اور جس کے بعد ان دونوں اسکولوں کو سر بہ مہر کیا گیا.

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.