ETV Bharat / state

شہادت علی مرتضیٰ پر خصوصی گفتگو

author img

By

Published : May 4, 2021, 9:22 PM IST

آج 21 رمضان المبارک ہے۔ آج ہی کی تاریخ میں حضرت علی مرتضیٰ کی شہادت ہوئی تھی۔ اس دن کی مناسبت سے ہر برس بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ میں مجلس حسینی کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس کے سبب مجلس حسینی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

شہادت علی مرتضیٰ پر خصوصی گفتگو
شہادت علی مرتضیٰ پر خصوصی گفتگو

کورونا وائرس کی وجہ سے تمام مذہبی مقامات بند ہیں اور لوگ اپنے گھروں میں ہی عبادت کرنے کو ترجیح دے رہے ہیں۔ امام بارگاہ بڈگام میں بھی پندرہ ماہ رمضان سے اجتماعی نماز و تقریبات پر مکمل پابندی عائد ہے۔

آج 21 رمضان المبارک ہے۔ آج ہی کی تاریخ میں حضرت امام علی مرتضیٰ کی شہادت ہوئی تھی اور اس دن کی مناسبت سے ہر برس بڈگام کے مرکزی امام بارگاہ میں مجلس حسینی کا اہتمام کیا جاتا تھا لیکن گذشتہ برس کی طرح اس سال بھی کورونا وائرس کے سبب مجلس حسینی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔

شہادت علی مرتضیٰ پر خصوصی گفتگو

عزاداروں نے اپنے گھروں میں ہی رہ کر حضرت علی علیہ السلام کے مصائب کو یاد کیا۔ اس سلسلے میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندہ عابد حسین نے ضلع بڈگام سے تعلق رکھنے والے آغا سید ارشد موسوی سے خصوصی گفتگو کی۔

شہادت علی رضی اللہ عنہ کے تعلق سے معلومات دیتے ہوئے سید ارشد موسوی نے امام علی علیہ سلام کی حیات پر بھی روشنی ڈالی، انہوں نے بتایا کہ 'حضرت علی وہ ہیں جن کے بارے میں نبی پاکﷺ نے کہا کہ جس نے علی کو دکھ پہنچایا اس نے مجھے بھی دکھ پہنچایا'۔

انہوں نے کہا کہ 'جس کے بارے میں خود نبی کریم ﷺ نے ایسا کہا ہو ان کا مقام کیا ہوگا'۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 'آج کورونا وائرس کی وجہ سے مجلس حسینی کا اہتمام نہیں کیا گیا۔'

اس موقع پر سید ارشد نے لوگوں سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر پر عمل کریں تاکہ کورونا وائرس کو مزید پھیلنے سے روکنے میں مدد حاصل ہو سکے۔

واضح رہے کہ حضرت علی پر ابن ملجم نے 26 جنوری 661ء بمطابق 19 رمضان، 40ھ کو کوفہ کی مسجد میں زہر آلود خنجر کے ذریعہ نماز کے دوران قاتلانہ حملہ کیا، علی ؓبن ابی طالب زخمی ہوئے، اگلے دو دن تک آپ زندہ رہے لیکن زخم گہرا تھا، چنانچہ جانبر نہ ہو سکے اور 21 رمضان 40 ھ کو وفات پائی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.