ETV Bharat / state

وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

author img

By

Published : Feb 4, 2021, 10:02 AM IST

وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری
وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے مختلف مقامات پر ابھی بھی برفباری کا سلسلہ جاری ہے، اس وجہ سے بعض علاقوں میں معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے۔

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں گذشتہ روز سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے، حالاں کہ دوپہر کے وقت تھوڑی دیر کے لیے برفباری تھم گئی تھی۔

اس کے بعد دیر رات سے برفباری کا سلسلہ پھر سے شروع ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے عین مطابق وادی کے دوسرے حصوں کی طرح ضلع بڈگام میں بھی برفباری ہوئی۔

برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہو رہی ہے۔

آج سری نگر بین الاقوامی ہوائی اڈے سے صبح کی پروازیں تاخیر سے چل سکتی ہیں۔

وادی کشمیر میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری

اس کی جانکاری سری نگر ایئرپورٹ انتظامیہ نے ٹوئٹ کے ذریعہ دی ہے۔

مزید پڑھیں:جنوبی کشمیر میں تازہ برفباری

انہوں نے کہا کہ برفباری کا سلسلہ جاری رہنے سے رن وے بر برف جمع ہوگئی ہے، جس کی وجہ سے صبح کی پروازیں تاخیر سے شروع ہوسکتی ہیں۔

برفباری سے موسم میں کچھ حد تک بہتری دیکھی جا رہی ہے۔

واضح رہے وادی کشمیر میں اس سال بہت زیادہ برفباری ہوئی ہے۔ گزشتہ چند ہفتوں سے درجہ حرارت میں کمی درج کی گئی ہے۔

اس سال سری نگر میں 1991کے بعد پہلی بار درجہ حرارت منفی 8 ریکارڈ کیا گیا۔ وہیں ضلع بڈگام میں اس برس درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس وجہ سے علاقہ میں شدید ٹھنڈ ہوگئی ہے، اس لیے لوگوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ وہیں کچھ علاقوں میں پانی بھی جم گیا ہے۔

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تازہ برفباری سے موسم بہتر ہوگا، اس کے بعد درجہ حرارت میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.