ETV Bharat / state

Budgam youth Dies during Road accident in Drass: دراس سڑک حادثے میں بڈگام کا نوجوان ہلاک

author img

By

Published : Jul 16, 2022, 9:02 PM IST

دراس سڑک حادثے میں بڈگام کا نوجوان ہلاک
دراس سڑک حادثے میں بڈگام کا نوجوان ہلاک

ضلع کرگل کے دراس علاقے میں پیش آئے سڑک حادثے میں وسطی کشمیر کے بڈگام کا ایک شہری ہلاک جبکہ دوسرا شخص شدید زخمی ہو گیا۔

کرگل: دراس میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک موٹر سائیکل حادثہ کا شکار ہو گیا۔ حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار دو نوجوان شدید طورپر زخمی ہو گئے۔ Road Accident in Drass Motorcyclist killed Pillion Rider Injuredزخمیوں کو علاج و معالجہ کی خاطر فوری طور نزدیکی اسپتال پہنچایا گیا تاہم وہاں معالجین کے مطابق زخمی ہوئے ایک نوجوان کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہو چکی تھی۔

حادثے میں فوت ہونے والے نوجوان کی شناخت سہیل احمد ڈار ولد محمد رمضان ڈار ساکنہ چرا رشریف کے طور پر ہوئی ہے جبکہ فیصل احمد ڈار ولد عبدالخالق ڈار ساکنہ چرار شریف شدید زخمی ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے۔ Budgam youth Dies during Road accident in Drass معالجین کے مطابق فیصل احمد کی حالت تشویشناک بنی ہوئی ہے۔

پولیس نے حادثے کی نسبت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.