ETV Bharat / state

Motorcyclist Killed in Bandipora: موٹر سائیکل حادثے میں نوجوان کی موت

author img

By

Published : Jun 28, 2022, 9:04 PM IST

سوپور سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کی سمبل-سوپور روڈ پر رکھ عشم، بانڈی پورہ میں سڑک حادثے میں موت Motorcyclist Killed During Road Accident in Bandipora ہوگئی۔

بانڈی پورہ میں نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت
بانڈی پورہ میں نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے رکھ عشم علاقے میں منگل کی دوپہر سڑک حادثے میں ایک نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت ہوگئی۔ Road Accident in Rakh Asham, Bandiporaرپورٹس کے مطابق موٹر سائیکل سوار رکھ عشم کے مقام پر سمبل۔سوپور روڑ پر حادثے کے دوران شدید زخمی ہوا۔ مقامی باشندوں نے اسے فوری طور ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے معائنہ کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا۔

بانڈی پورہ میں نوجوان موٹر سائیکل سوار کی موت

ہلاک موٹر سائیکل سوار کی شناخت عادل احمد ڈار ولد عبدالاحد احد ڈار ساکن ہاری تار، سوپور کے رہائشی کے طور پر ہوئی ہے۔ Bandipora road Accident, Motorcyclist Killed حادثے کے فوراً بعد پولیس نے طبی و قانونی لوازمات کے لئے سی ایچ سی سمبل پہنچایا۔ لوازمات کی تکمیل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لئے لواحقین کے سپرد کر دیا گیا۔ وہیں اس ضمن میں پولیس نے حادثہ کا نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.