ETV Bharat / state

Rape Accused Arrested : بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

author img

By

Published : May 23, 2022, 10:52 AM IST

پولیس کی فوری کارروائی کے بعد پی ایس خان صاحب کی ٹیم حرکت میں آگئی اور ملزم کو 5 گھنٹے کے دوران زگو خان ​​صاحب سے گرفتار کر لیا۔ Rape case in Budgam

بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار
بڈگام میں مبینہ جنسی زیادتی کا ملزم گرفتار

جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے جنسی زیادتی کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس سٹیشن خان صاحب کو ایک شخص کی طرف سے تحریری شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ ان کی بیٹی (19 ) کو مدثر احمد وانی ساکن زگو کھرین نے زبردستی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ Rape Accused Arrested


اس سلسلے میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے متعلقہ دفعات کے تحت ایف آئی آر نمبر 67/2022 درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس کی فوری کارروائی کے بعد پی ایس خان صاحب کی ٹیم حرکت میں آگئی اور ملزم کو 5 گھنٹے کے دوران زگو خان ​​صاحب سے گرفتار کر لیا۔ متاثرہ کا طبی معائنہ ایس ڈی ایچ خان صاحب میں ڈاکٹروں کے ایک بورڈ نے کیا تھا۔ متاثرہ کے بیان کی بنیاد پر آئی پی سی کی دفعہ 376 (ریپ) اور متعلقہ دفعات کے تحت ملزم پر جرم عائد کیا گیا ہے۔ Police Station Khansahib

پولیس نے کمیونٹی ممبران سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پڑوس میں سماجی جرائم کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ وہ سماجی جرائم سے متعلق معلومات پولیس کے ساتھ شیئر کر سکتے ہیں۔ ہم کمیونٹی کے اراکین کو یقین دلاتے ہیں کہ سماجی جرائم کو روکنے کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : Rape Accused Arrested : ریاسی کمسن لڑکی کی عصمت دری کا معاملہ، فرار ملزم جموں سے گرفتار

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.