ETV Bharat / state

World No Tobacco Day 2022 : بڈگام میں عالمی یومِ تمباکو نوشی کے موقع پر بیداری پروگرام

author img

By

Published : Jun 1, 2022, 7:21 AM IST

جموں و کشمیر میں منشیات کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں ہر روز نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کا رجحان کافی زیادہ بڑھ رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے اور اس کے مذید ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ World No Tobacco Day 2022

بڈگام میں عالمی یومِ تمباکو نوشی کے موقع پر بیداری پروگرام
بڈگام میں عالمی یومِ تمباکو نوشی کے موقع پر بیداری پروگرام

بڈگام : جموں و کشمیر کے ضلع بڈگام میں پولیس نے گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام میں "عالمی یوم تمباکو نوشی" پر منگل کے روز ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ World No Tobacco Day-22 in Budgam

جموں و کشمیر میں منشیات کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں چلے گئے ہیں اور ان کی تعداد میں ہر روز نمایاں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نوجوان نسل میں تمباکو نوشی کا رجحان کافی زیادہ بڑھ رہا ہے، جو بہت خطرناک ہے اور اس کے مذید ماحول پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

اس پروگرام کا مقصد تمباکو کے استعمال کی تمام اقسام سے پرہیز کی حوصلہ افزائی کرنا اور اس کے استعمال کے وسیع پیمانے پر پھیلاو اور اس کے صحت کے خطرات کی طرف توجہ مبذول کرانا تھا۔ پروگرام میں تمباکو کے استعمال کے سماجی و اقتصادی، جسمانی صحت اور نفسیاتی اثرات پر زور دیا گیا۔ شرکاء کو تمباکو کا استعمال ترک کرنے اور دوسروں کو بھی ایسا کرنے کی ترغیب دینے کی ہدایت دی گئی، تمباکو کا استعمال ترک کرنے کے لئے ایک موثر اور آسان نفسیاتی علاج بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیا گیا۔ World No Tobacco Day-22 in Budgam

ماہرین پینل نے تمباکو کے روزمرہ کے کچھ اہم نفسیاتی پہلو پر بھی روشنی ڈالیں۔ ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم نے تمباکو کی مصنوعات کے غیر فعال اور فعال استعمال کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی، شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی زندگی میں کبھی بھی تمباکو نوشی اور تمباکو کی مصنوعات کا استعمال نہیں کریں گے۔Police organises awareness programme

علاوہ ازیں انچارج ڈرگ ڈی ایڈیکشن سنٹر بڈگام انشاء حسن نے بھی تمباکو نوشی کے استعمال کے کچھ برے اثرات پر روشنی ڈالی۔کالج کے پرنسپل محمد حسین نے اپنے ریمارکس کے دوران کہا کہ اسکول اور کالج ان مسائل کے بارے میں آگاہی پروگراموں کے لیے صحیح جگہ ہیں کیونکہ نوجوان کسی بھی ملک کا مستقبل ہوتے ہیں، انہوں نے اس کارآمد اقدام کے لیے بڈگام پولیس کی ستائش کی۔



اس پروگرام میں ایس ڈی پی او ماگام محمد سلیم، پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ماگام محمد حسین، انچارج ڈرگ ڈی ایڈیکشن اینڈ اسٹریس منیجمنٹ سنٹر ڈی پی ایل بڈگام انشا حسن اور ایس ایچ او تھانہ ماگام انسپکٹر یاسر رشید نے تقریب میں شرکت کی، پروگرام میں کالج کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں کل 100 طلباء نے بھی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں : No Tobacco Day Observed In Kashmir: جموں و کشمیر میں ورلڈ نو ٹوبیکو ڈے منایا گیا


ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.