ETV Bharat / state

Budgam Police Felicitated NEET Qualifier: بڈگام پولیس نے نیٹ کوالیفائر کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Feb 4, 2022, 2:16 PM IST

police-felicitated-neet-qualifier-and-cyclist-in-budgam
پولیس نے بڈگام میں نیٹ کوالیفائر اور سائیکلسٹ کو مبارکباد دی

بڈگام پولیس نے نیٹ کوالیفائر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے ایک ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور ایک چھوٹا سا تحفہ پیش کیا جبکہ رایک نوجوان سائیکلسٹ کو بھی ایک سائیکل پیش کی۔Police felicitated NEET Qualifier and Cyclist in Budgam

وسطی ضلع بڈگام میں نوجوانوں تک اپنی رسائی کے ایک حصے کے طور پر بڈگام پولیس نے آج عظمیٰ زہرہ ولد فداحسین ساکنہ وتہ ماگام کے علاقے کی بچی جس نے پہلی ہی کوشش میں بغیر کسی پرائیویٹ کوچنگ میں شمولیت کئے بغیر ہی نیٹ امتحان میں کامیابی حاصل کی انہیں اس تاریخی کارنامے پر مبارکباد دی۔

بڈگام پولیس نے نیٹ کوالیفائر کو مبارکباد دی
بڈگام پولیس نے نیٹ کوالیفائر کو مبارکباد دی

نیٹ کوالیفائر گورنمنٹ گرلز ہائی سکینڈری سکول ماگام کی طالبہ تھی اور اس کا تعلق ایک غریب خاندان سے ہے جس کے پاس زیادہ مالی طاقت نہیں ہے۔ Budgam Police felicitated NEET Qualifier



ایس ایس پی بڈگام نے نیٹ کوالیفائر اور اس کے سرپرست کے ساتھ بات چیت کی اور تعریفی نشان کے طور پر ایک ٹرافی، سرٹیفکیٹ اور ایک چھوٹا سا تحفہ پیش کیا.Appreciation certificate .

بڈگام پولیس نے سائیکلسٹ کو مبارکباد دی
بڈگام پولیس نے سائیکلسٹ کو مبارکباد دی

انہوں نے داخلہ امتحان میں کامیابی حاصل کرنے کے لئے ان کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے اس کی غیر معمولی کوششوں کو بھی سراہا اور امید ظاہر کی کہ اس سے دیگر نوجوانوں کو اپنے مقاصد کے حصول کے لئے سخت محنت کرنے کی ترغیب ملے گی تاکہ وہ اپنی توانائی کو صحیح سمت میں استعمال کرسکے اور طویل مدت میں معاشرے کی خدمت کر سکیں۔ Inspire other youth for Competing


اس موقع پر مزید ایس ایس پی بڈگام نے ایک نوجوان سائیکلسٹ کو بھی ایک سائیکل پیش کی، جس کا نام عمر محی الدین راتھر ولد غلام محی الدین راتھر ساکنہ ہمہامہ بڈگام ہے جس نے حال ہی میں بڈگام پولیس کے زیر اہتمام ایک سائیکلنگ ریس میں حصہ لیا تھا اور عمر نے اس ریس میں اپنے والد کی عام پرانی طرز کی سائیکل کا استعمال کرتے ہوئے بڈگام سے دودھ پتھری تک 28 کلو میٹر سائیکل ریس مکمل کی۔ اس کے سائیکل چلانے کے جذبے اور سائیکلنگ میں مہارت حاصل کرنے کی خواہش کو دیکھتے ہوئے ایس ایس پی بڈگام نے حوصلہ افزائی کے طور پر سائیکل سوار کو ریسنگ سائیکل پیش کی۔SSP Budgam Presented a Cycle young cyclist


یہ بھی پڑھیں : Budgam Police Organised Webinar: بڈگام پولیس کی جانب سے ویبینار کا اہتمام


اس موقع پر ایس ایس پی بڈگام طاہر سلیم خان کے علاوہ ڈپٹی ایس پی ہیڈکواٹرز بڈگام نعیم وانی، ڈپٹی ایس پی (ڈی اے آر) ڈی پی ایل بڈگام اویسی رشید کے علاوہ دوسرے آفیسران بھی موجود تھے جنہوں نے اس نیٹ کوالیفائی کو مبارکباد پیش کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.