ETV Bharat / state

ماگام کو حلقہ بنانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jul 7, 2021, 5:45 PM IST

Updated : Jul 7, 2021, 7:08 PM IST

علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے ایل جی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کی طرف توجہ دی جائے۔

Budgam
بڈگام

جموں و کشمیر میں ان دنوں حد بندی کے تعلق سے سرگرمیاں جاری ہیں۔ وہیں حد بندی کمیشن بھی ان دنوں وادی کشمیر میں موجود ہے اور مختلف وفود کا ان کے ساتھ ملاقات کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکار کی یہ کوشش ہے کہ جموں و کشمیر میں حدبندی کی جائے اور کچھ نئی کانٹیچونسی وجود میں لائی جائیں۔

بڈگام

اس حوالے سے کمیشن کو کئی علاقوں سے مطالبات مل رہے ہیں کہ ان کے علاقوں کو علیحدہ کانٹیچونسی دی جائے، لیکن وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے ماگام علاقہ کچھ نیا نہیں مانگ رہا ہے بلکہ جو ان سے چھینا گیا ہے اسی کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انیس سو اکاون میں جب ملک کی قانون ساز اسمبلی وجود میں آئی تو ماگام علاقے کی اپنی ایک الگ پہچان تھی اس علاقے کو اسمبلی کا درجہ حاصل تھا اور 1952 سے لیکر 1967 اس علاقے سے تین رکن اسمبلی بھی رہے ہیں لیکن اس کے بعد کچھ نامعلوم وجوہات کی وجہ سے اس علاقے سے کانٹیچونسی کا درجہ ختم کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بڈگام: غیر منصوبہ بند میگڑمائزیشن سے لوگ ناراض

ان دنوں ماگام علاقے میں جو کانٹیچونسی کا درجہ بحال کرنے کا مطالبہ ہے وہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے وزیر اعظم، وزیر داخلہ اور جموں و کشمیر کے ایل جی سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ان کے علاقے کی طرف توجہ دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ نیا نہیں مانگ رہے ہیں بلکہ جو ان سے چھینا گیا ہے وہ اس کی بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

ماگام گیٹ وے آف گلمرگ ہے اور ساتھ ہی پٹن، بیروہ، ٹنگمرگ اور ناربل کی مرکزی حیثیت رکھتا ہے۔ ماگام کے لوگ اب یہ امید ظاہر کر رہے ہیں کہ حد بندی کمیشن ان کے اس معاملے پر نظر ثانی کرکے ماگام کو حلقہ واپس دینے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

Last Updated : Jul 7, 2021, 7:08 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.