ETV Bharat / state

Sarvottam Jeevan Raksha Padak مرحوم محمد عمر ڈار سرووتم جیون رکھشا ایوارڈ 2022 کیلئے نامزد

author img

By

Published : Feb 11, 2023, 5:16 PM IST

Updated : Feb 11, 2023, 9:06 PM IST

صدرجمہوریہ دُروپدی مرمو نے جیون رکھشا پڈک سیریز ایوارڈز 2022 کی منظوری دی ہے۔ اس بار 43 افراد کو ان ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔ ان ایوارڈ میں سات افراد کو سرووتم جیون رکھشا ، آٹھ کو اتم جیون رکھشا اور 28 کو جیون رکھشا ایوارڈ شامل ہیں۔

Etv Bharat
Etv Bharat

مرحوم محمد عمر ڈار سرووتم جیون رکھشا ایوارڈ 2022 کیلئے نامزد

بڈگام:جموں وکشمیر کے وسطی ضلع بڈگام کے چٹ بگ علاقے میں گزشتہ برس 26 مارچ کو مشتبہ عسکریت پسندوں نے ایک ایس پی او اشفاق احمد ڈار اور اُن کے بھائی محمد عمر ڈار پر اندھا دھند فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایس پی او موقعہ پر ہی ہلاک جبکہ کی ان کا بھائی دوران علاج ہسپتال میں زندگی کی جنگ ہار گیا تھا۔ اس بار صدر جمہوریہ دُروپدی مرمو نے مرحوم محمد عمر ڈار کو سرووتم جیون رکھشا ایوارڈ 2022 کے لیے نامزد کیا گیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ایوارڈ صدر جمہوریہ دہلی میں ایک تقریب میں دیں گے۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے مہلوک محمد عمر ڈار کے بڑے بھائی اعجاز احمد نے کہا کہ جس روز یہ واقعہ پیش آیا اس روز وہ گھر میں موجود نہیں تھے۔انہیں اہلیہ نے فون پر بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد گھر میں گھس گئے، جس کے بعد انہوں نے فائرنگ کی جس میں ان کے دونوں بھائی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے دونوں بھائی سب انسپکٹر امتحانات کی تیاری کر رہے تھے، جن میں محمد اشفاق محکمہ پولیس میں ایس پی او خدمات انجام دے رہا تھا۔ وہیں مہلوک بھائیوں کی بہن شاہینہ نے کہا کہ ان کے چھوڑے بھائی عمر نے عسکریت پسندوں کے ساتھ کافی دیر تک مقابلہ کیا اور انہوں نے ان سے ہتھیار چھینے کی کوشش کی ، تاہم عسکریت پسندوں نے انہیں بھی گولی مار دی جس کے بعد وہ ہلاک ہوگئے۔

مہلوک بیٹوں کے والد نے اس حوالے سے بتایا کہ انہیں "اپنے بیٹوں پر فخر تھا اور مجھے یقین تھا کہ وہ میرے بڑھاپے کے سہارہ بنے گے مگر قسمت نے کچھ اور کر دیا۔"

انہوں نے کہا کہ انہوں نے محنت مزدوری کرکے اپنے بیٹوں کی پرورش کی اور انہیں تعلیم یافتہ بنایا اور انہیں یقین تھا کہ ان کے بیٹے سب انسپکٹر امتحانات میں کامیابی حاصل کریں گے۔

مزید پڑھیں:Wreath Laying Ceremony in DPL Budgam: ہلاک شدہ ایس پی او کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

انہوں نے کہا اس دن کو وہ نہیں بھولیں گئے جب مسلح افراد نے ان کے بڑھاپے کے سہارے کو ان سے چھین لیا اور اور وہ اپنے لخت جگروں سے محروم ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت ہند نے ان کے مہلوک بیٹوں کو بہادری ایوارڈز کے لیے نامزد کیا ہے جس کے لیے وہ حکومت کا مشکور ہے۔ واضح رہے کہ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے جیون رکھشا پڈک سیریز ایوارڈز 2022 کی منظوری دی ہے۔ اس بار 43 افراد کو ان ایوارڈز کے لیے نامزد کیا گیا۔ ان ایوارڈ میں سات کو سرووتم جیون رکھشا ، آٹھ کو اتم جیون رکھشا اور 28 افراد کو جیون رکھشا ایوارڈ شامل ہیں۔

Last Updated :Feb 11, 2023, 9:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.