ETV Bharat / state

KVK Budgam Training Programme کرشی وگیان کیندر کی جانب سے تربیتی پروگرام

author img

By

Published : Nov 26, 2022, 3:01 PM IST

کرشی وگیان کیندر بڈگام اور شیر کشمیر یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، کشمیر، نے باہمی اشتراک سے لائن ڈپارٹمنٹس کے سینئر ایکسٹینشن فنکشنریز کے لیے یک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا۔ KVK Budgam Organised Training programme

KVK Budgam training Programme:کرشی وگیان کیندر کی جانب سے تربیتی پروگرام
KVK Budgam training Programme:کرشی وگیان کیندر کی جانب سے تربیتی پروگرام

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں کرشی وگیان کیندر (KVK) بڈگام اور SKUAST-K نے لائن ڈپارٹمنٹس کے سینئر ایکسٹینشن فنکشنریز کے لیے ’’سوئل ہیلتھ مینجمنٹ ویز سوائل ہیلتھ کارڈ‘‘ کے نفاذ پر ایک روزہ تربیتی پروگرام کا اہتمام عمل میں لایا۔ تربیتی پروگرام کے دوران ڈائریکٹر ایکسٹینشن نے زرعی مٹی اور انسانی صحت کے ساتھ اس کے تعلق سے تفصیلی معلومات فراہم کی۔ Krishi Vigyan Kendra Budgam Organised Training programme

انہوں نے کے وی کے بڈگام کی ضلع میں خاص طور پر بائیو ریسورس میپنگ کی تیاری اور ضلع میں سوائل ہیلتھ کارڈ کے نفاذ میں کئے گئے کام کی بھی تعریف کی۔ ڈاکٹر بلال لون، سینئر سائنسدان اور سربراہ KVK بڈگام نے اپنے تعارفی لیکچر میں پروگرام کا ایک جائزہ پیش کیا۔ ڈاکٹر شازیہ رمضان (SMS Soil Science) نے مٹی کے معیار اور اس کے انتظام پر ایک مختصر پاور پوائنٹ پریزنٹیشن پیش کی۔

ڈاکٹر جاوید احمد وانی، پروفیسر اور سربراہ، شعبہ سوائل سائنس SKUAST-K نے زندگی اور اس کے توازن کو برقرار رکھنے میں معیاری اور صحت مند مٹی کی اہمیت پر گفتگو کی اور متوازن کھادوں کے استعمال پر بھی روشنی ڈالی۔ اقبال احمد بابا، چیف ہارٹیکلچر آفیسر بڈگام نے اس طرح کے اہم اور ضرورت پر مبنی تربیتی پروگراموں کے انعقاد میں KVK اور SKUAST-K کے کردار کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: Krishi Vigyan Kendra Training Program: کرشی وگیان کیندر کی جانب سے تربیتی پروگرام منعقد

پروگرام کے دوران مہمان خصوصی ڈائریکٹر ایکسٹینشن پروفیسر دل محمد مخدومی کے علاوہ ڈاکٹر جاوید احمد وانی، پروفیسر اینڈ ہیڈ، ڈویژن، اس موقع پر سوائل سائنس سکواسٹ کے شالیمار، اقبال احمد بابا، چیف ہارٹیکلچر آفیسر بڈگام نے بھی مہمانان ذی وقات کے طور پر شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.