ETV Bharat / state

Muharram Processions in Budgam بڈگام میں محرم کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

author img

By

Published : Jul 29, 2023, 7:20 AM IST

محرم الحرام کے جلوس کے پیش نظر بڈگام پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ میرگنڈ بڈگام روڈ پر اس وقت تک ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ جلوس کری پورہ کراسنگ کو عبور نہیں کرتا ہے۔ Budgam Police issues traffic advisory

بڈگام پولیس نے محرم کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی
بڈگام پولیس نے محرم کے جلوس کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں 10ویں محرم کے جلوس کے پیش نظر بڈگام پولیس نے ٹریفک ایڈوائزری جاری کیا ہے۔ جلوس عاشورہ کا آغاز باب العلم میرگنڈ سے ہوگا اور اس کا اختتام امام بارگاہ میں ہوگا۔ اس جلوس کی سہولت کے لیے درج ذیل ٹریفک پلان نافذ العمل ہو گا۔ میرگنڈ بڈگام روڈ پر اس وقت تک ٹریفک کی اجازت نہیں دی جائے گی جب تک کہ جلوس کری پورہ کراسنگ کو عبور نہیں کرتا ہے لہذا ہر خاص و عام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ دوسرا راستہ اپنائیں۔

یہ بھی پڑھیں: Muharram Processions In Budgam نویں محرم کے سلسلے بڈگام میں جلوس برآمد

جب جلوس کورٹ کراسنگ پر پہنچے گا تو امام بارگاہ بڈگام سے کسی ٹریفک کو گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک کو مامتھ / پٹواؤ کی جانب اوپر کی طرف ٹریفک موڑ دیا جائے گا۔ یہی راستہ ٹریفک کی واپسی کے لئے یعنی مامتھ/ پٹواؤ سے آنے والی ٹریفک کے لیے بھی ہوگا۔ پولیس اور ٹریفک اہلکاروں کی ہدایات پر عمل کرنے اور جلوس اور ٹریفک کی روانی کے لیے تعاون کرنے کی اپیل کی جا رہی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ ایڈوائزری پر عمل کریں اور کسی بھی طرح کی مدد کے لیے پی سی آر بڈگام (01951-255027)، (01951-255207)، (8082567612) وہیں ایس ایچ او بڈگام (9419000538) نمبروں پر رابطہ کریں۔ قابل ذکر ہے کہ ضلع بڈگام میں شیعہ مسلمان کثیر تعداد میں آباد ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.