ETV Bharat / state

CJM Court Budgam سی جے ایم کورٹ بڈگام نے جعلی آئی اے ایس آفیسر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 2, 2023, 1:16 PM IST

CJM Court Budgam
CJM Court Budgam

سی جے ایم کورٹ بڈگام نے جعلی آئی اے ایس آفیسر اور اس کے ساتھی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

بڈگام: سی جے ایم کورٹ بڈگام کی جانب سے جعلی آئی اے ایس آفیسر کے بشمول اس کے ساتھی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی گئی ہے۔ مرکز کے زیرِ انتظام یو ٹی جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں چیف جوڈیشل مجسٹریٹ (سی جے ایم) بڈگام نور محمد میر نے بدھ کے روز ایک فرضی آئی اے ایس آفیسر اور اس کے ساتھی کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی، جنہیں بڈگام پولیس نے ایک شخص کے بیٹے کو نوکری دلانے کے بہانے سے اس کو دھوکہ دینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ دونوں ملزمان - آیوش کول (35) زوجہ منموہن گنجو ساکن راج باغ سرینگر اور برہان بشیر (25) ولد بشیر احمد شاہ ساکن بمنہ سرینگر نے ضمانت کی درخواست دی تھی جسے عدالت نے مسترد کر دیا۔ سی جے ایم بڈگام نے حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ملزمین سنگین، گھناؤنے اور ناقابل ضمانت جرائم میں ملوث ہیں اور ضمانت کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Fake IAS officer Arrested بڈگام میں جعلی آئی اے ایس افسر ساتھی سمیت گرفتار

سی جے ایم بڈگام نے ضمانت کی درخواست کو مسترد کرتے ہوئے کہا، "مقدمہ کی تفتیش ابتدائی مرحلے میں ہے اور اس بات کا ہر امکان ہے کہ ملزم استغاثہ کے گواہوں کو تفتیشی ایجنسی کے سامنے سچے حقائق کا انکشاف کرنے سے دھوکہ دے سکتا ہے۔" عدالتی پیشی کے دوران یہ بھی کہا گیا کہ اگر ملزمان کو ضمانت پر رہا کیا گیا تو وہ تفتیش کے عمل کو متاثر کرنے کی کوشش کریں گے۔ "اس طرح، ملزمان اس مرحلے پر ضمانت کے حقدار نہیں ہیں۔ لہٰذا میرٹ کے بغیر ضمانت کی درخواست مسترد کر دی جاتی ہے،‘‘ انہوں نے مزید کہا۔ اس کیس کے ضمن میں پولیس اسٹیشن بڈگام میں ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 302/2023 درج کیا گیا تھا جس میں دونوں ملزمان کے خلاف دفعہ 420، 419، 120-B/IPC کے تحت جرائم کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا اور تفتیشی کاروائی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.