ETV Bharat / state

Drug Awareness Programme Budgam منشیات کی لت کی روک تھام کیلئے بڈگام میں آگاہی پروگرام

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 11:48 AM IST

بڈگام پولیس نے ’’منشیات کی لت سے روک تھام‘‘ کے موضوع پر ہائر سیکنڈری اسکول کھندا میں بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔ Budgam Drug Awareness Programme

ا
ا

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’منشیات کی لت کی روک تھام‘‘ کے عنوان سے ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی پروگرام گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول کھندا، بڈگام میں منعقد ہوا جس میں اسکول کے 28 سٹاف ممبران اور 70 سے زائد طلبہ نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں اس پروگرام کی میزبانی نصرت اندرابی، پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول کھندا، اور انشا حسن انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر، ڈی پی ایل بڈگام، نے انجام دی۔ Drug De Addiction Awareness Programme in Budgam

اس موقعy پر اسپیکر انشا حسن نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی میں اسکول انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کیا اور کہا کہ منشیات کا تدارک کرنے کے لیے ان کا اہم ترین رول بنتا ہے جس پر ہمیں ہمیشہ مستعد ہوکر کام کرنا ہے۔ انہوں نے نشہ سے پیدا ہونے والی نفسیاتی بیماریوں اور سماجی برائیوں پر بھی روشنی ڈالی۔

منشیات کی لت میں مبتلا نوجوانوں کو کن احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا چاہیے اس پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تمام شرکاء نے عہد کیا کہ وہ کبھی بھی کسی قسم کی نشہ آور شئی کا استعمال نہیں کریں گے۔ پروگرام کا بڈگام پولیس کی ہدایت پر کیا گیا تھا۔ اس طرح کے پروگرام کے انعقاد کا بنیادی مقصد شرکاء میں نشہ چھوڑنے کے بارے میں بیداری فراہم کرنا ہے۔ اسکول کی پرنسپل نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ بچے کی سماجی نشوونما میں والدین پر زیادہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: Drug Awareness Programme منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی پروگرام منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.