ETV Bharat / state

Drug Awareness Programme منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی پروگرام منعقد

author img

By

Published : Nov 15, 2022, 5:39 PM IST

ہائر سیکنڈری اسکول شوگہ پورہ، بڈگام میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے کے حوالہ سے آگاہی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ Drug Awareness Programme in Budgam

منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی پروگرام منعقد
منشیات کے مضر اثرات پر آگاہی پروگرام منعقد

بڈگام: وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں جموں و کشمیر پولیس نے ’’منشیات سے بچاؤ‘‘ کے موضوع پر ایک آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ آگاہی پروگرام ہائر سیکنڈری اسکول شوگہ پورہ، بڈگام میں منعقد ہوا جس میں مقررین بشمول اسکول ٹیچرز نے شرکاء خصوصاً طلبہ سے منشیات کے بڑھتے رجحان پر قابو پانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ Drug Awareness Programme at Hr Sec School Shoga Pora Budgam

پرنسپل ہائر سیکنڈری اسکول شوگہ پورہ، میمونہ جان اور انچارج ڈرگ ڈی ایڈکشن اینڈ اسٹریس مینجمنٹ سینٹر، ڈی پی ایل بڈگام، انشا حسن نے منشیات کے مضر اثرات پر روشی ڈالی۔ مقررین منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں اساتذہ اور والدین کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بچوں کی صحیح پرورش کرنے اور منشیات سے دور رکھنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے پر بھی زور دیا۔ Budgam Drug De Addiction Awareness Programme

مقررین نے نشہ آور اشیاء کی نشاندہی اور ان کے استعمال سے طلبہ کو دور رکھنے کے حوالہ سے سکول انتظامیہ کے کردار کو اجاگر کیا اور ساتھ ہی اس کے تدارک کے لیے ان کے رول پر بھی مفصل روشنی ڈالی۔ انہوں نے منشیات سے جسمانی و نفسیاتی بیماریوں اور اس سے سماج پر مرتب ہونے والے منفی اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔ اسکے علاوہ نشہ کی لت میں مبتلا افراد کی کائونسلنگ پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید پڑھیں: Drug Awareness Programme سمبل میں نشہ مکت بھارت ابھیان کے تحت آگاہی پروگرام

آگاہی پروگرام میں شریک سبھی شرکاء نے منشیات سے خود دور رہنے اور دوسروں کو بھی اسکے مضر اثرات سے با خبر رکھنے کا عہد لیا۔ اسکول پرنسپل نے والدین کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ’’بچے کی مجموعی نشوونما میں والدین پر زیادہ ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کے پہلے اساتذہ اور رہنما کے طور پر کام کرتے ہیں۔‘‘

آگاہی پروگرام میں مقررین اور مہمانوں کے علاوہ درجنوں اسٹاف ممبران سمیت اسکول کے طلبہ نے شرکت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.